زندگی کا ہے مزہ تو آپ کے دربار میں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت شہباز محمد (بھاگل پور-بہار)
زندگی کا ہے مزہ تو آپ کے دربار میں
ہے خدا والوں کی جنت کوچہ دل دار میں
ہم پہ بھی چشم کرم فرمائیے مخدوم من
آج ہم بھی آگئے ہیں عشق کی سرکار میں
بادشاہوں کو عطا کی سلطنت تاج شہی
کچھ عطا کر دیں ادھر بھی دامن نادار میں
اک نظر جس پر پڑی وہ آپ ہی کا ہو گیا
کیا عجب تاثیر ہے حسن و جمال یار میں
شاہباز لا مکانی آپ ہی کے فیض سے
منقبت کے پھول کھلتے ہیں مرے اشعار میں
ہے ضیائےؔ بے سر و سامان محتاج کرم
سنتے ہیں شان کریمی ہے تری سرکار میں
- کتاب : Jalwa-e-Gul Lafz-ba-Lafz (Pg. 113)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.