جواب گفتن خرگوش نخچیراں را
خرگوش کا شکاروں کو جواب دینا اور مہلت چاہنا
گفت اے یاراں مرا مہلت دہید
تا بہ مکرم از بلا بیروں جہید
اس نے کہا اے یارو! مجھے مہلت دو
تاکہ تم میری تدبیر کی وجہ سے مصیبت سے بے خوف ہوجاؤ
تا اماں ماند بمکرم جان تاں
ماند ایں میراث فرزندان تاں
میری تدبیر سے تمہاری جان امان پا لے
یہ (جنگل ) تمہاری اولاد کی میراث بنا رہے
ہر پیمبر درمیان امتاں
ہم چنیں تا مخلصی می خواند شاں
ہر پیغمبر، امتیوں کو دنیا میں
اسی طرح ان کو نجات کی طرف بلاتا رہا ہے
کز فلک راه بروں شو دیدہ بود
در نظر چوں مردمک پیچیدہ بود
اس لئے کہ وہ آسمان سے باہر نکلنے کا راستہ دیکھ چکے تھے
وہ نگاہ میں پتلی کی طرح پوشیدہ تھے
مردمش چوں مردمک دیدند خورد
در بزرگی مردمک کس رہ نبرد
انسانوں نے پتلی کی طرح ان کو چھوٹا سمجھا
پتلی کی بڑائی کا کسی کو پتہ نہ چلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.