تفسیر و هو معقم اینما کنتم
’’وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں بھی تم ہو‘‘ آیت کی تفسیر اور اُس کا بیان
بار دیگر ما بقصہ آمدیم
ما ازاں قصہ بروں خود کے شدیم
ہم پھر قصّہ کی طرف لوٹتے ہیں
ہم اِس قصّہ سے باہر ہی کب نکلے ہیں
گر بجہل آئیم آں زندان اوست
ور بعلم آئیم آں ایوان اوست
اگر ہم جہل میں متبلا ہیں تو وہ اُسکا قید خانہ ہیں
اگر علم سے بہرہ ور ہوں، وہ اُس کا محل ہے
ور بہ خواب آئیم مستان وییم
ور ببیداری بدستان وییم
اگر ہم سو جائیں، تو ہم اُس کے مست ہیں
اگر بیدار ہیں ، تو اُس کے داستاں گو ہیں
ور بگرییم ابر پر زرق وییم
ور بخندیم آں زماں برق وییم
اگر ہم روئیں تو اُس کا صاف پانی بھرا ابر ہیں
اگر ہم ہنسیں تو اُس وقت ہم اُس کی بجلی ہیں
ور بخشم و جنگ عکس قہر اوست
ور بصلح و عذر عکس مہر اوست
اگر غصّہ اور لڑائی میں ہیں تو اُس کے قہر کے پرتو ہیں
اگر صلح اور معذرت میں ہیں تو اُس کی مہر کا پرتو ہیں
ما کیم اندر جہان پیچ پیچ
چوں الف او خود چہ دارد ہیچ ہیچ
اِس پیچ در پیچ دنیا میں ہم کیا ہیں؟
اَلِف کی طرح ہیں جس کے پاس کچھ نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.