Font by Mehr Nastaliq Web

یہ شادی کا منظر ہے کیا پیارا_پیارا

انور فرخ آبادی

یہ شادی کا منظر ہے کیا پیارا_پیارا

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    یہ شادی کا منظر ہے کیا پیارا پیارا

    مبارک ہو تم کو خوشی کا نظارا

    خوشی سے چمکتا ہے دولہا کا چہرا

    مبارک ہو شادی مبارک ہو سہرا

    یہ پیغام دیتی ہیں سہرے کی لڑیاں

    خدا نے دکھائیں مسرت کی گھڑیاں

    عزیزوں کے دل کی کلی کھل گئی ہے

    کہ باپ اور ماں کو بہو مل گئی ہے

    لٹاتی ہے الفت خوشی کا خزانہ

    بہاروں نے چھیڑا ہے دلکش ترانہ

    ملے ہیں مقدر سے کیا نیک دونوں

    خدایا رہیں عمر بھر ایک دونوں

    الٰہی انہیں اس طرح شاد رکھنا

    محبت سے گھر ان کا آباد رکھنا

    سدا چمکے دونوں کی قسمت کا تارا

    یہ شادی کا منظر ہے کیا پیارا پیارا

    کہو دوستوں سے ہنسیں اور جھومیں

    نگاہوں سے دولہا کے سہرے کو چومیں

    مہکنے لگے پیار کے پھول ہر سو

    رچی ہے دلوں میں محبت کی خوشبو

    گلوں کے لبوں پر ہنسی کھیلتی ہے

    تمناؤں سے زندگی کھیلتی ہے

    ہے موجود عشرت کا سامان پورا

    ہوا آج شادی کا ارمان پورا

    کھلی ہے دلوں میں مسرت کی کلیاں

    کہ ماں باپ بھائی بہن سب ہیں شاداں

    ملا ہے یہ رشتہ بھی کیا پیارا پیارا

    مبارک ہو تم کو خوشی کا نظارہ

    یہ شادی کا منظر ہے کیا پیارا پیارا

    مبارک ہو شادی یہ دولہا دلہن کو

    مبارک ہو دونوں کے بھائی بہن کو

    خوشی کی گھڑی ہے خوشی کا سماں ہے

    دلوں میں محبت کا عالم جواں ہے

    ہیں مسرور اس وقت دولہا میاں بھی

    یہی رنگ ہے اب دلہن کے یہاں بھی

    دکھایا ہے دونوں کو یہ دن خدا نے

    کہ بجتے ہیں دونوں کے گھر شادیانے

    گھرانے پہ ان کے یہ لطف خدا ہے

    خدا سے یہ انورؔ ہماری دعا ہے

    بنیں دونوں اک دوسرے کا سہارا

    یہ شادی کا منظر ہے کیا پیارا پیارا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے