Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بادشاہی سے تو بہتر ہے مری رنج کشی

کرامت علی شہیدیؔ

بادشاہی سے تو بہتر ہے مری رنج کشی

کرامت علی شہیدیؔ

MORE BYکرامت علی شہیدیؔ

    دلچسپ معلومات

    خمسہ بر غزل عبدالرحمٰن جامیؔ

    بادشاہی سے تو بہتر ہے مری رنج کشی

    شہد جنت سے بھی شیریں ہے مجھے تلخ چشی

    عقل کل کو ہے تمنا مرے دیوانہ وشی

    لی حبیب عربی مدنی قرشی

    کہ بود درد و غمش مایۂ عیش و خوشی

    دیر کا ہوں میں چراغ اور وہ ہے صبح خرام

    میں رہوں ہند میں اس کا ہے مدینہ پہ کرم

    ایک غم مجھ کو نہیں پاؤں میں ہو لاکھ ورم

    گر چہ صد مرحلہ دورست زپیشِ نظرم

    وجہۃٌ بے نظری کل غداۃ وعشی

    حق سے سائل ہوں دو عالم کے جو ہوں محتشمی

    مدعا اس کی غلامی میں ہے ثابت قدمی

    اس سے بڑھ چلنے میں ہے اپنی فراست کی کمی

    فہم رازش چہ کنم او عربی من عجمی

    لاف مہرش چہ زنم او قرشی من حبشی

    پاوؤں دھو دھو کے میں پینے لگوں اس کی جس رات

    خشک دم میں کروں حاضر ہوں اگر نیل و فرات

    خضر چھیڑے تو کہوں راہ لے سوئے ظلمات

    مصلحت نیست مرا سیرے ازیں آب حیات

    ضاعف اللہ بہ کل زباں عطشی

    جب عدم خانہ میں ہستی کا کھلا روشن داں

    نور اول سے ہویدا ہوئے افراد جہاں

    اپنے مرکز کی طرف ہوتی ہے ہر چیز رواں

    ذرہ دارم بہ ہوا داری اور قص کناں

    تا شد او شہرۂ آفاق بخور شید وشی

    برسوں میخانۂ یثرب میں رہے ہندی و فرس

    صرف کو بھیجیں شجاعان عرب صارم و ترس

    شوق میں سیکڑوں مسکین مریں باہم کریں عرس

    صفت بادۂ لعلش زمن مست مپرس

    ذوق ایں می نشاسی بخدا تانہ چشی

    جائے جادہ ہو شہیدےؔ دمِ خنجر ہر چند

    رگِ گردن سے چل او ریش صفت ہو خورسند

    مولوی نے تجھے دی نام سے اپنے یہ پند

    جامی ارباب وفا جزرہِ عشقش نروند

    سرمبادت گرازیں راہ قدم باز کشی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے