Font by Mehr Nastaliq Web

یہ ہے دربار_شاہانہ یہ ہے وہ بزم_شاہانی

افضل جے پوری

یہ ہے دربار_شاہانہ یہ ہے وہ بزم_شاہانی

افضل جے پوری

MORE BYافضل جے پوری

    یہ ہے دربار شاہانہ یہ ہے وہ بزم شاہانی

    کہ شاہان جہاں آ کر یہاں کرتے ہیں دربانی

    اگر ہو دیکھنا مد نظر شان سلیمانی

    تو آؤ اور آ کر پاؤ فیض و لطف روحانی

    شریک بزم اقدس ہو کے کر لو قلب نورانی

    اگر منظور ہے دنیا و دیں کی نیک سامانی

    کرو پیدا اگر کچھ ہو سکے تو درد پنہانی

    پھر اس حالت میں حاضر ہو بصد آداب سلطانی

    اور آ کر مرشد کامل کے در پر رکھ دو پیشانی

    شریک بزم اقدس ہو کے کر لو قلب نورانی

    مریض درد عصیاں ہو اسی کی ہے پریشانی

    سیاہی دل پہ آئی دور ہیں انوار روحانی

    دوا کچھ کام کی اس کے نہ انگریزی نہ یونانی

    اگر ہے تو یہی بس الفت شاہ سلیمانی

    شریک بزم اقدس ہو کے کر لو قلب نورانی

    رہو گے مبتلا دنیا میں جب تک ہے پریشانی

    یہی بربادیاں ہوں گی یہی آشفتہ سامانی

    اگر ہے آخرت میں بھی تمہیں کچھ آبرو پانی

    تو بس اب آؤ کر لو بیعت شاہ سلیمانی

    شریک بزم اقدس ہو کے کر لو قلب نورانی

    ہدایت ہادیوں کی کچھ نہ مانی اور نہ کچھ جانی

    دل پر داغ عصیاں نے بنایا جرم کا بانی

    رہے بے فکر عقبیٰ سے سراسر تھی یہ نادانی

    چرا کارے کند عاقل کے باز آید پشیمانی

    شریک بزم اقدس ہو کے کر لو قلب نورانی

    اگر صحبت رہی ہے ابتدا سے رو سیاہوں کی

    اگر کچھ چھا گئی ہے دل پہ تاریکی گناہوں کی

    اور اب اصلاح ہے مد نظر اپنی نگاہوں کی

    تو اب توبہ کرو صورت بناؤ دادخواہوں کی

    شریک بزم اقدس ہو کے کر لو قلب نورانی

    یہ مانا حرص و آز و طمع نے دنیا سے کھویا ہے

    نہیں دنیا سے کھویا آخرت کو بھی ڈبویا ہے

    یہ کیسا مذرعۂ عقبیٰ میں تم نے بیج بویا ہے

    غنیمت ہے کہ اب پچھتا کے دل اس غم میں رویا ہے

    شریک بزم اقدس ہو کے کر لو قلب نورانی

    ہمیشہ تم رہے مشغول دنیا کے بکھیڑوں میں

    فضول اور غیر و نامعقول دنیا کے بکھیڑوں میں

    پڑی ہے آبرو پر دھول دنیا کے بکھیڑوں میں

    اب اتنا ہی کرو معمول دنیا کے بکھیڑوں میں

    شریک بزم اقدس ہو کے کر لو قلب نورانی

    اگر تم کو سیہ کاری نے تاریکی میں ڈالا ہے

    کہ جس سے منہ بھی کالا اور تمہارا دل بھی کالا ہے

    تو اب دیکھو ادھر نور ہدایت کا اجالا ہے

    یہاں آ جاؤ یہ رستہ شفاعت کا نکالا ہے

    شریک بزم اقدس ہو کے کر لو قلب نورانی

    تکلف بر طرف ترتیب دعوت دیکھ کر افضلؔ

    قدیم احباب اور ان کی محبت دیکھ کر افضلؔ

    مشائخ اور ان کا فیض صحبت دیکھ کر افضلؔ

    چلو اور چل کے تم بھی نور وحدت دیکھ کر افضلؔ

    شریک بزم اقدس ہو کے کر لو قلب نورانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے