نمی دانم کہ ایں مردم کیانند
دلچسپ معلومات
خمسہ برغزل شیخ سعدیؔ۔
نمی دانم کہ ایں مردم کیانند
کہ یاراں رفتہ و خود بگذرانند
دلا پیش آں کہ ایں عالم برانند
بے فگن خیمہ تامحل برانند
کہ ہم راہان آں عالم روانند
میاں اس جا بجز ذات خداوند
نہ بھائی ہے کوئی اپنا نہ فرزند
نہ ہو دنیا کے رشتوں میں تو پابند
زن و فرزند یار و خویش و پیوند
برادر خواندگان کاروانند
جہاں تک یہ تماشے ہیں مقابل
ارے نادان یہ سب ہیں نقش باطل
اگر دانا تو اے مرد عاقل
نبایدیستن اندر صبحتے دل
کہ بے ایشاں بمانی تا بمانند
تکبر میں نہ کر عمر اپنی برباد
مچا مت اپنے ہاتھوں داد بیداد
تجھے کیا آہ یہ نکتہ نہیں یاد
نہ اول خاک بودست آدمی زاد
بہ آخر چوں بیندیشی ہمانند
تونگر کیا غنی کیا شاہ درویش
امیر وقت کیا محتاج دل ریش
سبھوں کو ایک دن چلنا ہے درپیش
پس آں بہتر کہ اول آخر خویش
بیندشیند و قدر خود بدانند
سراسر کام میں دنیا کے گندے
غرور و کبر میں مت اپنا تن دے
ذرا تو دیکھ لے خالق کے بندے
زمیں چندے بخورد از خلق و چندے
کہ ایہا پادشاہان جہانند
یہ وہ ہیں جن کے تن تھے گورے گورے
مرصع جام و زریں آب خورے
بڑے تھے سلطنت کے ان کے تورے
بگفتم تختہ برکن ز گورے
بہ بیں تا پا و شہ پاسبانند
کہاں ہے ان کی وہ شان و جلالت
کہاں وہ تاج و تخت و ملک و دولت
یہ سن کر مجھ سے وہ صاحب کرامت
بگفتا تخبۂ برکندن چہ حاجت
کہ می دانم کہ مشت استخوانند
گھڑی کی عمر ہو یا لاکھ کا سن
نظیرؔ اس بزم سے چلنا ہے اک دن
جو ہو بیمار ظاہر یا کہ باطن
نصیحت داروے تلخست و لیکن
ز دارد خانۂ سعدیؔ ستانند
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.