Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یوں تو اکثر تجھے بالائے_زمیں دیکھ لیا

طالب

یوں تو اکثر تجھے بالائے_زمیں دیکھ لیا

طالب

MORE BYطالب

    دلچسپ معلومات

    خمسہ بر غزل مولانا حافظ سید فضل غوث ساقیؔ بریلوی

    یوں تو اکثر تجھے بالائے زمیں دیکھ لیا

    سر اٹھایا تو سر عرش بریں دیکھ لیا

    تو وہ جلوہ ہے جہاں چاہا وہیں دیکھ لیا

    ہم نے در پردہ تجھے ماہ جبیں دیکھ لیا

    اب نہ کر پردہ کہ اے پردہ نشیں دیکھ لیا

    سات پردوں میں کیا گو رخ روشن پنہاں

    میم بن کر تو احد میں ہو لا ریب نہاں

    دیکھنے والوں نے پر ڈھونڈ لیے تیرے نشاں

    ہم نظر بازوں سے تو چھپ نہ سکا جان جہاں

    جس جگہ جا کے چھپا ہم نے وہیں دیکھ لیا

    شہرۂ حسن ترا قصر جناں میں پایا

    تجھ کو موصوف فرشتوں کی زباں میں پایا

    ہم نے چرچا ترا ہر ایک جہاں میں پایا

    نام مشہور ترا کون و مکاں میں پایا

    لا مکاں کا تجھے کہتے ہیں مکیں دیکھ لیا

    ڈھونڈھتے پھرتے تھے ایک عرصہ سے مضطر ہو تجھے

    ایک دن گوشہ توحید میں پایا جو تجھے

    شان معبود کی سمجھے ہیں یہاں ہم تو تجھے

    تیرے دیدار کی تھی ہم کو تمنا سو تجھے

    لوگ دیکھیں گے وہاں ہم نے یہیں دیکھ لیا

    تو نے دیکھے جو نشاں عقل نہ پہنچے گی وہاں

    کیا کروں ان کا بیاں عقل نہ پہنچے گی وہاں

    کیا ہے جبریل کی جاں عقل نہ پہنچے گی وہاں

    عشق پہنچا ہے جہاں عقل نہ پہنچے گی وہاں

    زیر سدرہ ہی رہا روح امیں دیکھ لیا

    نور وحدت کا تو کثرت میں نشاں ہے بے شک

    سارا عالم ہے جسد اور تو جاں ہے بے شک

    بعد اللہ کے تیرا ہی بیاں ہے بے شک

    تجھ سوا ہے جو وہ سب وہم و گماں ہے بے شک

    اب تو انصاف سے کہہ ہاں کہ نہیں دیکھ لیا

    سچ ہے ہر حسن میں مملو ہے کمال جاناں

    آنکھ ہووے تو ہر ایک شئے ہے کمال جاناں

    کیوں دلا دیکھ لیا فیض خیال جاناں

    رہنما ہو ہی گیا اپنا جمال جاناں

    یاد وہ آ گیا جو روئے حسیں دیکھ لیا

    تیری مدحت میں زباں خامہ اول کی ہی لال

    فال میں حال نہیں حال کو آ جاتا ہے حال

    خبر خدا کون سمجھ سکتا ہے تیرا احوال

    تو ہے وہ نور مصفا کہ نہیں تیرا مثال

    گہہ زمیں گاہ سر عرش بریں دیکھ لیا

    وہم بن کر ہوئے لاکھوں میری واں تک پھیری

    خوب اب جان لیا ہو گئی بالکل سیری

    جلوۂ حق سے ہے ملتی ہوئی صورت تیری

    سن کے حق بینی کا مضمون غزل میں میری

    اہل تحقیق کہیں گے کہ کہیں دیکھ لیا

    ذکر محبوب ہے ہوشیاروں کو مے گوں ساقی

    دیکھ طالبؔ کہ یہ سب پھرتے ہیں مفتوں ساقی

    زاہدین عشق میں مخمور ہیں مجنوں ساقی

    اس سے پوچھے کوئی توحید کی مضمون ساقی

    جس نے احمد کو احد کے ہے قریں دیکھ لیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے