Font by Mehr Nastaliq Web

کیا بیاں ہو صفت_و_شان_رسول_عربی

نا معلوم

کیا بیاں ہو صفت_و_شان_رسول_عربی

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    کیا بیاں ہو صفت و شان رسول عربی

    ختم ہے آپ پہ سب طرح کی عالی نسبی

    ایسا رتبہ ہے کہ دیکھ آپ کو ہر ایک نبی

    یہی کہتا تھا بصد شوق زیارت طلبی

    مرحبا سید مکی مدنی العربی

    دل و جاں باد فدایت خوش عجیب خوش لقبی

    شب معراج بفرمان خدائے دو جہاں

    ہوئے آراستہ سب ارض و سما باغ جناں

    عرش و کرسی کو مزین کیا با عظمت و شان

    آئے جبرئیل حضوری میں یہ تھا ورد زباں

    مرحبا سید مکی مدنی العربی

    دل و جاں باد فدایت خوش عجیب خوش لقبی

    شوق دیدار مبارک سے میں ہر لیل و نہار

    صورت سایہ پڑا خاک پہ تھا زار و نزار

    میرے رونے سے جو براق جناں تھے بیزار

    میں دید مبارک میں یہ کہتا ہر بار

    مرحبا سید مکی مدنی العربی

    دل و جاں باد فدایت خوش عجیب خوش لقبی

    فضل خالق سے نصیبہ مرا بیدار ہوا

    آج حاصل شرف دولت دیدار ہوا

    میں تو ذرہ تھا مگر مہر پر انوار ہوا

    اس سواری سے تفاخر کا سزاوار ہوا

    مرحبا سید مکی مدنی العربی

    دل و جاں باد فدایت خوش عجیب خوش لقبی

    اب تمنائے دلی یہ مری باقی ہے حضور

    حشر جب خلق میں کرنا ہو خدا کو منظور

    میں سواری میں مشرف رہوں دن کو ضرور

    تا قیامت غم فرقت میں رہوں گا رنجور

    مرحبا سید مکی مدنی العربی

    دل و جاں باد فدایت خوش عجیب خوش لقبی

    اس کی تسکین جو فرما کے چلے شاہ انام

    جا کے اک دم سے کیا بیت مقدس میں قیام

    انبیا اور رسل سب نے کیا جھک کے سلام

    آ کے اک ایک نے یوں دل کا سنایا پیغام

    مرحبا سید مکی مدنی العربی

    دل و جاں باد فدایت خوش عجیب خوش لقبی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے