Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے مرے داتا اے مرے مالک اے مرے مولا اے مرے والی

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

اے مرے داتا اے مرے مالک اے مرے مولا اے مرے والی

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    دلچسپ معلومات

    مناجات۔

    اے مرے داتا اے مرے مالک اے مرے مولا اے مرے والی

    شاہنشاہ دو عالم تو ہے سب سے تری سرکار ہے عالی

    شان تری ہر آن نئی ہے گاہ جمالی گاہ جلالی

    وہ بھی عجب خوش وقت ہے جس نے قلب میں تیری یاد بسا لی

    شغل مرا بس اب تو الٰہی شام و سحر ہو اللہ اللہ

    لیٹے بیٹھے چلتے پھرتے آٹھ پہر ہو اللہ اللہ

    کسب میں دنیا ہی کے رہا میں دین کی دولت کچھ نہ کمائی

    وقت یونہی بے کار گزارا عمر یونہی غفلت میں گنوائی

    خلق میں سب سے میں ہی برا ہوں کوئی نہیں ہے مجھ میں بھلائی

    مجھ سا کوئی بد کار نہ ہوگا کون سی میں نے کی نہ برائی

    شغل مرا بس اب تو الٰہی شام و سحر ہو اللہ اللہ

    لیٹے بیٹھے چلتے پھرتے آٹھ پہر ہو اللہ اللہ

    ذکر کی اب توفیق ہو یارب کام کا یہ ناکام ہو تیرا

    قلب میں ہر دم یاد ہو تیری لب پہ ہمیشہ نام ہو تیرا

    تجھ سے بہت رہتا ہے گریزاں اب دل وحشی رام ہو تیرا

    مجھ کو اب استقلال عطا کر پختہ بس اب یہ خام ہو تیرا

    شغل مرا بس اب تو الٰہی شام و سحر ہو اللہ اللہ

    لیٹے بیٹھے چلتے پھرتے آٹھ پہر ہو اللہ اللہ

    ذکر ترا کر کر کے الٰہی دور کروں میں دل کی سیاہی

    چھوڑ کر حب مالی و جاہی اب تو کروں بس فقر میں شاہی

    شام و سحر ہے شغل مناہی میرے گنہ ہیں لامتناہی

    کس سے کہوں میں اپنی تباہی تو ہی مری کر پشت پناہی

    شغل مرا بس اب تو الٰہی شام و سحر ہو اللہ اللہ

    لیٹے بیٹھے چلتے پھرتے آٹھ پہر ہو اللہ اللہ

    نفس کے شر سے مجھ کو بچا لے اے مرے اللہ اے مرے اللہ

    پنجۂ غم سے مجھ کو چھڑا لے اے مرے اللہ اے مرے اللہ

    سن مرے نالے سن مرے نالے اے مرے اللہ اے مرے اللہ

    اپنا بنا لے اپنا بنا لے اے مرے اللہ اے مرے اللہ

    شغل مرا بس اب تو الٰہی شام و سحر ہو اللہ اللہ

    لیٹے بیٹھے چلتے پھرتے آٹھ پہر ہو اللہ اللہ

    اپنی رضا میں مجھ کو مٹا دے اے مرے اللہ اے مرے اللہ

    کر دے فنا سب میرے ارادے اے مرے اللہ اے مرے اللہ

    جام محبت اپنا پلا دے اے مرے اللہ اے مرے اللہ

    دل میں مری یاد اپنی رچا دے اے مرے اللہ اے مرے اللہ

    شغل مرا بس اب تو الٰہی شام و سحر ہو اللہ اللہ

    لیٹے بیٹھے چلتے پھرتے آٹھ پہر ہو اللہ اللہ

    دیدہ و دل میں تجھ کو بسا لوں سب سے ہٹا لوں اپنی نظر میں

    تیرا ہی جلوہ پیش نظر ہو جاؤں کہیں میں دیکھوں جدھر میں

    تیرا تصور ایسا جما لوں قلب میں مثل نقش حجر میں

    بھول سکوں تا عمر نہ تجھ کو چاہوں بھلانا خود بھی اگر میں

    شغل مرا بس اب تو الٰہی شام و سحر ہو اللہ اللہ

    لیٹے بیٹھے چلتے پھرتے آٹھ پہر ہو اللہ اللہ

    ذات ہے تیری سب سے نرالی شان ہے تیری فہم سے عالی

    اس کو تیری وحدت ہے مشاہد جس کا ہے دل اغیار سے خالی

    تیرے شواہد بحر و بر گردوں زمیں ایام و لیالی

    ذرہ ذرہ قطرہ قطرہ پتہ پتہ ڈالی ڈالی

    شغل مرا بس اب تو الٰہی شام و سحر ہو اللہ اللہ

    لیٹے بیٹھے چلتے پھرتے آٹھ پہر ہو اللہ اللہ

    کنہ تری ہے فہم سے عالی وصف ترا ہے عقل سے بالا

    تیرے ہیں لاکھوں ماننے والے کوئی نہیں ہے جاننے والا

    تیری محبت روح کی لذت تیرا تصور دل کا اجالا

    نطق نے میرے چوم لئے لب نام ترا جب منہ سے نکالا

    شغل مرا بس اب تو الٰہی شام و سحر ہو اللہ اللہ

    لیٹے بیٹھے چلتے پھرتے آٹھ پہر ہو اللہ اللہ

    اپنا مجھے مجذوبؔ بنا لے تیرا ہی سودا ہو مرے سر میں

    تیری محبت ہو رگ و پے میں جان میں تن میں دل میں جگر میں

    شاد رہوں میں رنج و خوشی میں سود و زیاں میں نفع و ضرر میں

    فرق نہ دیکھوں شاہ و گدا میں در و صدف میں لعل و حجر میں

    شغل مرا بس اب تو الٰہی شام و سحر ہو اللہ اللہ

    لیٹے بیٹھے چلتے پھرتے آٹھ پہر ہو اللہ اللہ

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    شیخ خلیل الرحمٰن

    شیخ خلیل الرحمٰن

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے