Sufinama

اے مرے مولا میری نظر میں تو ہی تو ہو تو ہی تو

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

اے مرے مولا میری نظر میں تو ہی تو ہو تو ہی تو

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    دلچسپ معلومات

    مناجات۔

    اے مرے مولا میری نظر میں تو ہی تو ہو تو ہی تو

    سب تو ہوں باہر دل کے اندر تو ہی تو ہو تو ہی تو

    قلب تپاں میں دیدۂ تر میں تو ہی تو ہو تو ہی تو

    میرے لیے تو بحر و بر میں تو ہی تو ہو تو ہی تو

    کچھ نہ سجھائی دے مجھے ہرگز لاکھ ہوں منظر پیش نگاہ

    الا اللہ الا اللہ الا اللہ الا اللہ

    سوجھے مجھ کو دونوں جہاں میں تو ہی تو بس تو ہی تو

    سوجھے مجھ کو کون و مکاں میں تو ہی تو بس تو ہی تو

    سوجھے مجھ کو قالب و جاں میں تو ہی تو بس تو ہی تو

    سوجھے مجھ کو سود و زیاں میں تو ہی تو بس تو ہی تو

    کچھ نہ سجھائی دے مجھ کو ہرگز لاکھ ہوں منظر پیش نگاہ

    الا اللہ الا اللہ الا اللہ الا اللہ

    جان سے بھی جو مجھ کو ہے پیارا تو ہے تو ہاں تو ہے تو

    جس کے لیے سب کچھ ہے گوارا تو ہے تو ہاں تو ہے تو

    دونوں جہاں میں میرا سہارا تو ہے تو ہاں تو ہے تو

    میری ناؤ کا کھیون ہارا تو ہے تو ہاں تو ہے تو

    کچھ نہ سجھائی دے مجھ کو ہرگز لاکھ ہوں منظر پیش نگاہ

    الا اللہ الا اللہ الا اللہ الا اللہ

    جود و کرم کی شان گدا کو کھل کر اب اے شاہ دکھا

    قرب خاص عطا فرما ایوان کی اپنے راہ دکھا

    جلوہ اب تو کھلے بندوں ہی بس اے میرے ماہ دکھا

    پردہ اٹھا دے نور اپنا ہر وقت دکھا ہر گاہ دکھا

    کچھ نہ سجھائی دے مجھ کو ہرگز لاکھ ہوں منظر پیش نگاہ

    الا اللہ الا اللہ الا اللہ الا اللہ

    آئے نظر ذرہ ذرہ میں صاف تیری قدرت مجھ کو

    عالم کثرت بھی ہو جائے آئینہ وحدت مجھ کو

    باغ جہاں میں تو محسوس اب ہو مثل نکہت مجھ کو

    مشق تصور اتنی بڑھے جلوت بھی ہو اک خلوت مجھ کو

    کچھ نہ سجھائی دے مجھ کو ہرگز لاکھ ہوں منظر پیش نگاہ

    الا اللہ الا اللہ الا اللہ الا اللہ

    ایسا سما جا میری نظر میں جلوہ ترا دیکھوں ہر سو

    غیبت دم بھر کو بھی نہ ہو ہر وقت رہوں میں رو در رو

    میرے لیے بازار جہاں ہو سر بہ سر اک میدان ہو

    تو ہی تو ہو تو ہی تو ہو تو ہی تو ہو تو ہی تو

    کچھ نہ سجھائی دے مجھ کو ہرگز لاکھ ہوں منظر پیش نگاہ

    الا اللہ الا اللہ الا اللہ الا اللہ

    فضل و کرم سے اپنے عطا کر زندگیٔ جاوید مجھے

    نفس سے ناامید ہوں میں تجھ سے ہے مگر امید مجھے

    اب تو سراپا دید بنا دے تیرا شوق دید مجھے

    ہر شئے اک آئینہ ہو ہر ذرہ ہو اک خورشید مجھے

    کچھ نہ سجھائی دے مجھ کو ہرگز لاکھ ہوں منظر پیش نگاہ

    الا اللہ الا اللہ الا اللہ الا اللہ

    ذرہ ذرہ قطرہ قطرہ رطب و یابس بحر و بر

    نور و نار و اوج و پستی کفر و ایماں خیر و شر

    ایک زباں ہو کر یہ سب کے سب دیتے ہیں تیری خبر

    تیرے آگے ہیچ ہے ہر شئے تو ہی ہے سب سے برتر

    کچھ نہ سجھائی دے مجھ کو ہرگز لاکھ ہوں منظر پیش نگاہ

    الا اللہ الا اللہ الا اللہ الا اللہ

    میری نظر میں سب یکساں ہوں کوئی گدا ہو یا ہو شاہ

    ہوں نہ ذرا مرعوب کسی سے کوئی ہو کتنا ہی ذی جاہ

    راز وحدت سے تو کر دے دل کو میرے یا رب آگاہ

    میرے لیے ہو جائیں برابر باغ و صحرا کوہ و کاہ

    کچھ نہ سجھائی دے مجھ کو ہرگز لاکھ ہوں منظر پیش نگاہ

    الا اللہ الا اللہ الا اللہ الا اللہ

    بندۂ مقبول اپنا بنا اور کر نہ کبھی مردود مجھے

    بخش خدایا حسن ختام و عاقبت محمود مجھے

    جلوہ ترا اس طور سے ہو ہر لحظہ بس اب مشہود مجھے

    تیرے سوا عالم میں نظر آئے نہ کوئی موجود مجھے

    کچھ نہ سجھائی دے مجھ کو ہرگز لاکھ ہوں منظر پیش نگاہ

    الا اللہ الا اللہ الا اللہ الا اللہ

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    یونس پٹیل

    یونس پٹیل

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے