بولتا قرآن
خاک پر نور خدا جسم میں ڈھل کر اترا
ایک قرآن خد و خال بھی ہم پر اترا
نئے رنگوں سے مرتب سحر و شام ہوئے
چشم کونین میں بینائی کا پیکر اترا
کس قدر عاجز و مسکیں تھی بلندی اس کی
کرسی عرش لیے غار کے اندر اترا
اتنی اونچائیوں پہ نقش قدم ہیں کس کے
اتنی گہرائیوں میں کون شناور اترا
یوں ہوئی روح کو محسوس محبت اس کی
جیسے آغوش میں دریا کے سمندر اترا
جب کبھی تن کی منڈیروں سے اڑایا ہے اسے
طائر دل اسی دیوار کے اوپر اترا
رحمتیں آئیں گی سو رنگ چھڑکنے کے لیے
میری توبہ کا جو چہرہ سر محشر اترا
اس کے قدموں سے تصور بھی ہوا دور اگر
یوں لگا تخت سے جس طرح مظفرؔ اترا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.