Sufinama

در بیان عُرس حضرت سلیمؔ چشی

نظیر اکبرآبادی

در بیان عُرس حضرت سلیمؔ چشی

نظیر اکبرآبادی

MORE BYنظیر اکبرآبادی

    ہے یہ مجمع نکو سرشتی کا

    ذکر کیا یاں گنہ کے زشتی کا

    بحر ہے عارفوں کی کشتی کا

    فخر ہے حرف سر نوشتی کا

    رشک ہے گلشن بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    باغ جنت ہے آج یہ درگاہ

    پھول پھولے ہیں فیض کے دل خواہ

    دیکھ رضواں بہار یاں کی واہ

    دل میں کہتا دم بدم واللہ

    رشک ہے گلشن بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    یہ تجلی سیم و زر سے ہے

    ابر رحمت کا نور برسے ہے

    حور و غلماں کی روح ترسے ہے

    اور اشارہ یہی نظر سے ہے

    رشک ہے گلشن‌ بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    صحن درگہہ ہے باغ اور بستان

    اور ہیں زردار سب گل و ریحان

    جس میں سب پھول پھول ہو شاداں

    یہی کہتے ہیں ہر گھڑی ہر آن

    رشک ہے گلشن بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    بسکہ خلقت بھری ہے لالوں لال

    گھر مکان ہے گلوں سے مالا مال

    حسن راگ اور مشائخ کے حال

    بھیڑ غل شور اور یہ قال مقال

    رشک ہے گلشن بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    کھل رہا ہے چمن جو فیض بھرا

    جھرنا گویا ہے حوض جنت کا

    قدسیاں دیکھ وہ بہشت سرا

    سب پکاریں ہیں یوں اہاہاہا

    رشک ہے گلشن بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    کتنے درگہہ میں فیض اٹھاتے ہیں

    کتنے جھرنے ہیں جا نہاتے ہیں

    کتنے نذر و نیاز لاتے ہیں

    کتنے خوش ہو یہی سناتے ہیں

    رشک ہے گلشن بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    عرس درگاہ کے جو دیکھا واہ

    اور ہی گل کھلے ہیں خاطر خواہ

    بلبلوں کی طرح سے جھک کر آہ

    سب یہی کر رہے ہیں کر کے نگاہ

    رشک ہے گلشن بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    ہے بہم دور دور کا عالم

    سبز و سرخ و سفید و زرد ہم

    سب خوشی ہو کے جوں گل شبنم

    دیکھ سیریں یہ کہتے ہیں ہر دم

    رشک ہے گلشن بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    بھیڑ انبوہ خلق کی تکثیر

    بادشاہ و گدا و امیر و وزیر

    طفل و پیر و جوان غریب و فقیر

    پر سبھوں کی زباں پہ یہ تقریر

    رشک ہے گلشن بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    کتنے نظروں سے زخمی ہوتے ہیں

    کتنے دل اپنا مفت کھوتے ہیں

    کتنے الفت کے تخم بوتے ہیں

    کتنے موتی کھڑے پروتے ہیں

    رشک ہے گلشن بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    کتنے واں سیم تن بھی پھرتے ہیں

    غنچہ لب گل بدن بھی پھرتے ہیں

    شوخ گل پیرہن بھی پھرتے ہیں

    دل ربا دل شکن بھی پھرتے ہیں

    رشک ہے گلشن بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    عارف الحق میاں علی احمد

    ان کی خوبی نظیرؔ سے بے حد

    سب پکارے ہیں خلق بے حد وعد

    رشک ہے گلشن-بہشتی کا

    عرس حضرت سلیمؔ چشتی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے