Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چرکھا چلے سُرَت برہن کا

کبیر

چرکھا چلے سُرَت برہن کا

کبیر

MORE BYکبیر

    چرکھا چلے سُرَت برہن کا

    کایا نگری بنی اتی سندر محل بنا چیتن کا

    سُرَت بھانوری ہوت گگن میں پیڑھا گیان رتن کا

    مِہین سوت بِرَہِن کاتیں مانجھا پریم بھگتی کا

    کہیں کبیرؔ سنو بھائی سادھو مالا گونتھو دن رین کا

    پیا مور اَیہیں پگا رکھیہَیں آنسو بھیٹ دیہوں نین کا

    پریم کی ماری بِرہن (جو اپنے پریتم سے جدا ہو گئی ہے) چرخا چلا رہی ہے۔ جسم کا شہر اپنے سارے جلال و جمال کے ساتھ ابھر رہا ہے اور اس کے اندر دل کا محل تعمیر ہو رہا ہے۔ آسمان پر پیار کے پھیرے پڑ رہے ہیں اور عرفان کے جواہرات کا بنا ہو اتخت بچھا ہے۔ بِرہن سُوت کا مہین کات رہی ہے اور اس سے پریم اور بھگتی کا عروسی جوڑا تیار ہو رہا ہے۔ سنو بھائی سادھو کبیرؔ کہتے ہیں کہ ’’میں دن اور رات کی مالا گوندھ رہا ہوں۔ جب میرے پریتم آئیں گے اور (میرے گھر میں) اپنے قدم رکھیں گے تو میں اپنی آنکھوں کے آنسو نذر کروں گا۔

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 785)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے