گگن گھٹا گھہرانی سادھو گگن گھٹا گھہرانی
گگن گھٹا گھہرانی سادھو گگن گھٹا گھہرانی
پورب دِس سے اٹھی ہے بدریا رم جھم برست پانی
آپن آپن بھینڑ سَمہارو بَہیو جات ہے پانی
سُرَت نرت کا بیل نہاین کرے کھیت نِروانی
دھان کاٹ مار گھر آوے سوئی کسل کسانی
دونوں تھار برابر پرسیے جیوے منی اور گیانی
آسمان پر بادل گرج رہے ہیں سادھو آسمان پر بادل گرج رہے ہیں۔ پورب کی طرف سے گھٹا اٹھی ہے اور رم جھم رم جھم پانی برس رہا ہے۔ اپنے اپنے کھیت کی مینڈھ کو بچانے کی ترکیب کرو نہیں تو پانی سب کا سب بہہ جائے گا۔ عشق اور بے تعلقی کی بیلوں کو بھٹکنے دو اور نجات کی کھیتی تیار کر لو۔ (یہ ترجمہ بھی ہو سکتا ہے، ’’مسرت اور نِرت کے بیلوں کو جوت کر نِروان کی کھیتی کر لو‘‘) سمجھدار کسان وہی ہے جو دھان کو کاٹ کر گھر لے آتا ہے۔ اور دونوں تھالوں میں برابر کھانا نکالتا ہے جسے مُنی اور گیانی دونوں کھاتے ہیں۔
(ترجمہ: سردار جعفری)
- کتاب : کبیر سمگر (Pg. 784)
- Author :کبیر
- مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.