Sufinama

گھر گھر دیپک برے لکھے نہی اندھ ہے

کبیر

گھر گھر دیپک برے لکھے نہی اندھ ہے

کبیر

MORE BYکبیر

    گھر گھر دیپک برے لکھے نہی اندھ ہے

    لَکھَت لَکھَت لَکھی پرے کٹے جم کے پھند ہے

    کہن سنن کُچُھو ناہِں کَچھو کَرَن ہے

    جیتے جی مری رہے بہری نہی مرن ہے

    جوگی پڑے ویوگ کہیں گھر دور ہے

    پاس ہی بست ہَجُور تو چڑھت کھجور ہے

    بامہن دچھّا دیتا گھر گھر گھالِ ہے

    موُر سجیون پاس تو پاہن پالِ ہے

    ایسن صاحب کبیرؔ سلونا آپ ہے

    نہیں جوگ نہیں جاپ پنّ نہیں پاپ ہے

    گھر گھر چراغ جل رہا ہے (ہر فرد کے اندر بھگوان کی جوت ہے) اندھی آنکھوں کو دکھائی نہیں دیتا۔ لیکن دیکھنے کی کوشش ہو تو ایک دن آنکھیں کھل جائیں گی اور موت کے پھندے کٹ جائیں گے۔ کہنے، سننے اور کرنے کو کچھ بھی نہیں۔ جو جیتے جی مر گیا۔ (جس نے آرزو کو ترک کر دیا) وہ دوبارہ نہیں مرے گا۔ (’’سراپا آرزو ہونے نے بندہ کر دیا ہم کو۔ و گر نہ ہم خدا تھے گر دل سے مدعا ہوتے‘‘ میرؔ) جو جوگی بھگوان کو نہ پا کر ہجر کی تنہائی (بیوگ) تو پاس ہی موجود ہیں (رگِ جاں سے زیادہ قریب ہیں) اور تو کھجور کے پیڑ پر چڑھ کے تلاش کر رہا ہے۔ برہمن گھر گھر جا کر منتر سکھاتا ہے اور لوگوں کو چوپٹ کرتا ہے۔ آب حیات کی دھار (سجیون =سنجیون) تو وجود کے اندر بہہ رہی ہے اور تو پتھر کو پوج رہا ہے۔ کبیرؔ اپنا صاحب تو ایسا سلونا (حسین و جمیل) ہے کہ اس کے سامنے جوگ، جاپ، پُن اور پاپ سب فضول ہیں (اس کو حاصل کرنے کے لیے عبادت، تسبیح، عذاب اور ثواب کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔)

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 763)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے