Sufinama

مونہی تونہی لاگی کیسے چھٹے

کبیر

مونہی تونہی لاگی کیسے چھٹے

کبیر

MORE BYکبیر

    مونہی تونہی لاگی کیسے چھٹے

    جیسے کمل پتر جل باسا

    ایسے تم صاحب ہم داسا

    جیسے چکور تکت نس چندا

    ایسے تم صاحب ہم بندا

    موہی توہی آدی انت بن آئی

    اب کیسے لگن دُرائی

    کہیں کبیرؔ ہمرا من لاگا

    جیسے سرتا سدھ سمائی

    میرا اور تیرا عشق کیسے ختم ہو سکتا ہے۔ جیسے پانی پر کنول کا پتا تیرتا ہے ویسے تم صاحب (معبود) ہو اور ہم غلام ہیں۔ جیسے رات کے وقت چکور چاند کو پیار بھری نظروں سے دیکھتا ہے ویسے تم مالک ہو اور ہم بندے ہیں۔ میرا اور تمہارا عشق ازل سے ابد تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ کیسے ختم ہو سکتا ہے۔ کبیر کہتے ہیں کہ جیسے ندی سمندر میں جا ملتی ہے ہمارا دل تم سے لگ گیا ہے۔

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 767)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے