ناچو رے میرے من مت ہوئی
پریم کا روگ بجاے رین دن شبد سنئے سب کوئی
راہو کیتو نو گَرہ ناچے جنم جنم آنند ہوئی
گری سمندر دھرتی ناچے لوک ناچے ہنس روئی
چھاپ تلک لگائی بانس چڑھ ہو رہا جگ سے نیارا
سہس کلا کر من میرو ناچے ریجھے سرجن ہارا
اے میرے دل آج مست ہو کر ناچ۔ رات دن پریم کا راگ بج رہا ہے اور ہر شخص اس کے میٹھے بول سن رہا ہے۔ راہو، کیتو اور دوسرے ستارے (موت اور زندگی) سب جنم جنم کی سرمستی کے ساتھ ناچ رہے ہیں، پہاڑ، سمندر، زمین سب اس ناچ میں مبتلا ہیں۔ اس انسانوں کی دنیا کبھی ہنس کر ناچتی ہے اور کبھی رو کر۔ صرف چھاپا تلک لگانے والے بانس پر چڑھ کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ جگ سے الگ تھلگ (اس ناچ سے بے نیاز) ہیں۔ میرا دل ہزار انداز سے ناچ رہا ہے اور اس کے ناچ پر خود خالقِ کائنات (سرجن ہارا) ریجھ گیا ہے۔
(ترجمہ: سردار جعفری)
- کتاب : کبیر سمگر (Pg. 766)
- Author :کبیر
- مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.