Sufinama

سیل سنتوش سدا سم درشٹی رہنی گہنی میں پورا

کبیر

سیل سنتوش سدا سم درشٹی رہنی گہنی میں پورا

کبیر

MORE BYکبیر

    سیل سنتوش سدا سم درشٹی رہنی گہنی میں پورا

    تاکے درس پرس بھے بھاجے ہوئی کلیس سب دُورا

    نِسی باسر چرچا چت چندر آن کتھا نہ سوہابےَ

    کَرَنی دَھرَنی سنگیت گاوے پریم رنگ اڑاوے

    راگ سروپ اکھنڈت اَوِچَل نربھر بے پروائی

    کہے کبیرؔ تاہی پگ پَرَسو گھٹ گھٹ سب سکھدائی

    جس کی طبیعت میں انکسار ہے، دل میں صبر ہے، جو صاحبِ نگاہ ہے اور رہن گہن میں پورا ہے، جو اس (ذاتِ پاک) کا دیدار کر چکا ہے وہ خوف اور ہراس سے بے نیاز ہے۔ اس کے ذہن میں ہر وقت ذاتِ پاک کا تصور اس طرح رہتا ہے جیسے دل میں صندل کی خوشبو بسی ہو، اسے کوئی دوسری داستان پسند نہیں آتی۔ اٹھتے بیٹھتے وہ اس کا گیت گاتا ہے اور چاروں طرف پریم رنگ اڑاتا رہتا ہے۔ وہ راگ کی طرح مسلسل اور پر سکون ہے۔ نڈر ہے اور بے پراہ ہے، کبیرؔ کہتے ہیں کہ اس کا چرن چھوؤ جو ہر وجود کو سکھ اور پریم سے بھر دیتا ہے۔

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 777)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے