آستیں بر رخ کشیدی ہمچو مکار آمدی
آستیں بر رخ کشیدی ہمچو مکار آمدی
با خودی خود در تماشا سوئے بازار آمدی
تو نے اپنے چہرے پر آستین کا پردہ ڈالا اور حیلہ گروں کی طرح ظاہر ہوا، اپنی ذات و اعتبار کے ساتھ جلوہ دکھانے کے لئے خود بازار کی طرف آیا۔
خویشتن را جلوہ کردی اندریں آئینہ ہا
آئینہ اسمے نہادی خود با ظہار آمدی
کائنات کے آئینوں کے اندر خود جلوہ افروز ہوا، اس کو آئینہ کا نام دیا اور خود ہی ظاہر ہوا۔ (یعنی کائنات کو اپنے مظاہرِ قدرت کا ذریعہ بنایا، عکس جمال کے ظہور کے لئے آئینہ نام دیا اور حسن و جمال کے ساتھ جلوہ فگن ہوا)۔
در بہاراں گل شدی در صحن گل زار آمدی
بعد ازاں بلبل شدی بانالۂ زار آمدی
موسم بہار میں پھولوں کا روپ دھار کر خود چمن کی زینت ہوا اور پھر بلبل بن کر خود اپنے حسن کا عاشق ہو کر نالۂ عاشقانہ بلند کیا۔
شور منصور از کجا و دار منصور از کجا
خود زدی بانگ انا الحق خود سر دار آمدی
منصور کا دعویٰ کجا اور سولی کہاں؟ خود ہی نعرۂ انا الحق بلند کیا اور خود زینت دار ہوا۔
گفت قدوسؔ فقیرے در فنا و در بقا
خود بہ خود آزاد بودی خود گرفتار آمدی
فنا اور بقا کے مرحلے کے ایک فقیر قدوس نے کہا کہ (اے محبوب لم یزل) تو خود اپنے آپ آزاد تھا اور خود اپنا گرفتار ہوا۔
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 303)
- Author :شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.