Sufinama

بدہ دست یقیں اے دل بہ دست شاہ جیلانی

شاہ نیاز احمد بریلوی

بدہ دست یقیں اے دل بہ دست شاہ جیلانی

شاہ نیاز احمد بریلوی

MORE BYشاہ نیاز احمد بریلوی

    بدہ دست یقیں اے دل بہ دست شاہ جیلانی

    کہ دست او بود اندر حقیقت دست یزدانی

    اے دل ! یقین کا ہاتھ شاہ جیلانی کے ہاتھ میں دے

    کیوں کہ ان کا ہاتھ حقیقت میں اللہ کا ہاتھ ہے

    امیری دستگیری غوث اعظم قطب ربانی

    حبیب سید عالم زہے محبوب سبحانی

    آپ امیر ہیں، دستگیر ہیں، غوث اعظم، قطبِ ربانی ہیں

    حبیب ہیں، دنیا کے سردار ہیں اے واہ محبوب سبحانی ہیں

    نشان شان بے چونی بیان سر مکنونی

    بہ سیرت مثل پیغمبر بہ صورت مرتضیٰ ثانی

    اللہ پاک کی عظمت و شان کا نشان ہیں، پوشیدہ اسرار کا بیان ہیں

    سیرت میں رسول کا نمونہ، صورت میں ثانی مرتضیٰ

    سراپا جلوۂ حسنیٰ تمامی مہر تابانی

    کند یعقوبیش گر باشد ایں جا ماہ کنعانی

    آپ سراپا حسن کا جلوہ ہیں، کاملاً روشن آفتاب ہیں

    اگر یہاں یوسف ہوں تو وہ (بجائے معشوقی) عاشقی کریں

    ز پائے پاک او فخریست دوش پاک بازاں را

    حیاتے تازہ بگرفتہ از او دین مسلمانی

    ان کے مقدس قدموں سے پاک بازوں کے کاندھوں کو فخر حاصل ہے

    دین اسلام نے ان سے نئی زندگی پائی

    شب بخت سیہ را ذرۂ مہرش کند صبحے

    فروزد لمعۂ لطفش رخ شام غریبانی

    بدقسمتی کی تاریک رات کو ان کے لطف کا ذرہ منور کر دیتا ہے

    ان کی عنایتوں کی روشنی مسافروں کی شام کے چہرے کو منور کر دیتی ہے

    بہ بخشند از رہ فیاضی ادنیٰ بے نوائے را

    گدایان درش دہیم شاہی تخت سلطانی

    اپنی فیاضی سے عطا کردیتے ہیں ادنیٰ، بے سرو سامان کو

    ان کی چوکھٹ کے فقیر، فرماں روائی کا تاج، بادشاہت کا تخت

    ملائک طرقوا گویاں روند اندر رکاب او

    جلو داری کنند او را خواص انسی و جانی

    فرشتے ہٹو، راستہ دو کہتے ہوئے ان کی رکاب میں چلتے ہیں

    انسانوں اور جناتوں کے گروہ کے مقربین ان کی جلوہ داری کرتے ہیں

    نیازؔ اندر جناب پاک او از قدسیاں باید

    کہ آید جبرئیل از بہر کاروبار دربانی

    اے نیازؔ ! ان کی مقدس بارگاہ میں پاکیزہ سرشت ہونا چاہیئے

    کیوں کہ وہاں جبرئیل دربانی کی خدمت کے لئے آتے ہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 105)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے