Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خود تجلی کرد بر خود آں بت عیار ما

شاہ نیاز احمد بریلوی

خود تجلی کرد بر خود آں بت عیار ما

شاہ نیاز احمد بریلوی

MORE BYشاہ نیاز احمد بریلوی

    خود تجلی کرد بر خود آں بت عیار ما

    شاہد روئے خود آمد یار گل رخسار ما

    ہمارے اس بت عیار نے خود اپنے آپ ہر اپنی تجلی دکھائی

    پھول جیسے چہرے والے ہمارے محبوب کی صورت وہ خود اپنے حسن کا گواہ بن کر آیا

    مقتضائے حسن باشد جلوہ گر بودن بہ خود

    مہر و مہ در آئینہ بیں شاہد گفتار ما

    اپنے حسن کودیکھنا حسن کا تقاضہ ہوتا ہے ہمارے اس دعوے کے گواہ کی حیثیت سے چاند اور سورج کو آئینے میں دیکھو

    یارب ایں رو نور تابانست یا افسون و سحر

    کز طلسم جادوش دیوانہ شد ہشیار ما

    اے خدا یہ چہرہ (چہرۂ انوار رسول)کوئی روشن نور ہے یا کوئی طلسم اور جادو کہ جس کے جادو کے منتر سے ہمارا ہوشیار، دیوانہ ہوگیا (عقل نے اپنے ہواس گم کردیئے)

    موئے او گیسوئے مشکینست یا دکان عطر

    شد پر از بوئے دل آویزش سر عطار ما

    ان کے زلف معنبر مشک کے گیسو ہیں یا کوئی عطر کی دکان

    کہ جس کی دلاویز و مسحور کن خوشبو سے ہمارے عطار کا مشام معطر ہوگیا

    حسن خود نگذاشت تا بیند بہ‌ سوئے ما سوا

    تا بیاید سوئے ما آں یار خوش رفتار ما

    اس نے اپنے حسن کو نہ چھوڑا تا کہ وہ ماسوا کی طرف متوجہ ہو

    تاکہ ہمارا وہ خوش خرام محبوب ہماری طرف آئے

    بس کہ مجمل یک نگاہے سوئے ما ہم کردہ بود

    گو باستثنا نہ کردہ رو بہ استضحار ما

    ہاں کہ مجملاً اس نے ایک نگاہ ہماری طرف بھی کی تھی

    اگر چہ اس نے استثنا کے ساتھ ہمارے سامنے ظہور نہیں کیا تھا

    مختفی در ذات او بودیم چوں روغن بہ شیر

    سر خود می دید و آمد بر سر اسرار ما

    ہم اس کی ذات میں اس طرح گم تھے جیسے دودھ میں روغن

    وہ اپنے راز کو دیکھ رہا تھا اور ہمارے رازوں کی پردہ دری کرنے کے لئے آیا

    از ازل چوں برق بہ گذشت از رہ ملک ظہور

    دید بالاجمال نقد و جنس ایں بازار ما

    ظہور کی مملکت کے راستے وہ ازل میں برق کی طرح گذرا

    اس نے اجمالی پرہمارے اس بازار(دنیا) کے نقد و جنس کا مشاہدہ کیا

    بود شوخ و برگ و گل در تخم ذاتش مندمج

    در تماشائے خودش شد سیر ایں گلزار ما

    اس کی ذات کے تخم میں شاخ و برگ اور پھول شامل تھے

    خود اپنا تماشہ دیکھنے کے لئے اس نے ہمارے چمن کی سیر کی

    بے تعین بود کنج مخفی اندر کنج غیب

    در تعین آمد آں گنجینۂ اسرار ما

    غیب کے گوشے میں بغیر کسی تشخص و تعین کے اس کی ذات پوشیدہ خزانہ تھی اسرار کا ہمارا وہ خزانہ دنیا میں تشخص و تعین کے ساتھ ظاہر نہ ہوا

    جلوۂ نورے نمود و نور احمدؐ نام ساخت

    بس بود احمدؐ احد از روئے ایں گفتار ما

    اس نے اپنے نور کا ایک جلوہ دکھایا اور (اس کا) نام احمد رکھا

    پس ہماری اس بات کی بنا پر احمد ہی احد ہوا

    از تعین اول و وحدت بیانے کردہ ام

    اے نیازؔ آور بگوش ایں گوہر شہوار ما

    تعین و تشخص سے میں نے اول اور وحدت کا بیان کیا ہے

    اے نیازؔ ہمارے اس قیمتی موتی کو اپنے کانوں میں سمو لے

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 26)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے