Font by Mehr Nastaliq Web

دل من با دل احمد تعلق ہر زماں دارد

نصر پھلواروی

دل من با دل احمد تعلق ہر زماں دارد

نصر پھلواروی

MORE BYنصر پھلواروی

    دل من با دل احمد تعلق ہر زماں دارد

    ظہور رشتۂ نور فیوض جاوداں دارد

    آنحضرت کے قلب مبارک سے میرے دل کا تعلق ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ یہ تعلق دائمی فیض کی صورت میں ایک رشتۂ نوری کے ساتھ قائم رہتا ہے۔ (اس شعر میں حضرت نصر نے اپنے سلسلہ طریقت کی ایک تعلیم کی طرف اشارہ فرمایا ہے)۔

    چہ عشقست عشق احمد یا رب ایں را ہر زماں افزا

    چہ دردست درد احمد کاں دل پاکم نہاں دارد

    عشق احمد کیا ہی خوب عشق ہے۔ اے رب! اس میں ہمیشہ اضافہ فرما۔ درد احمد بھی کیا خوب درد ہے، جو میرے دل پاک میں پوشیدہ رہتا ہے (اپنے دل کو اسی درد عشق کی بنا پر دل پاک کہا ہے)۔

    خیال او شب و روزم دل و جان مرا کاہد

    جمال او در چشم و در نگاہ ما عیاں دارد

    ان کا خیال شب و روز میرے جان ودل کو گھلاتا ہے، ان کا جمال میری نگاہ میں کے سامنے ہے۔ (اس دوسرے مصرعہ میں بھی تعلیم طریقت یعنی زیارت نبوی کے ایک مخصوص طریقے کی طرف اشارہ ہے)۔

    تن و جانم ہمی کاہد چہ دردے درد ہجر او

    چہا درد تمنایش کہ نصرؔ او بجاں دارد

    ان کی جدائی میں میرا جسم وجاں گھل رہا ہے۔ یہ کیسا درد ہے، ان کے ہجر کا درد؟ ان کی تمنا کا درد بھی کیا خوب ہے؟ جس کو نصرؔ نے روح میں داخل کیا ہوا ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 207)
    • Author : شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے