بیند ہمہ جا صاحب ادراک ہواللہ
بیند ہمہ جا صاحب ادراک ہواللہ
در خاک ہواللہ بر افلاک ہواللہ
صاحبِ ادراک کے لئے ہر جگہ ہواللہ ہے، زمین میں بھی ہواللہ اور آسمان میں بھی ہواللہ۔
آلودہ نگاہاں ز لقایش ہمہ کور اند
باللہ کہ بیند نظر پاک ہواللہ
آلودہ نگاہوں کو اس کا لقا میسر نہیں ہوسکتا، اللہ کی قسم پاک نظر والے ہی کو ہواللہ کا مشاہدہ میسر ہوتا ہے۔
دریائے جمالش چو در آید بہ تموج
بیند بہ عیاں دیدہ نمناک ہواللہ
جب اس کا دریائے جمال موجزن ہوتا ہے تودیدہ نمناک ہواللہ کا مشاہدہ کرتا ہے۔
احمد چوں بروں آمدہ از پردہ احد شد
فرمود ازیں صاحب لولاک ہواللہ
احمد جب پردے سے باہر آیا احد ہوگیا، اسی وجہ سے اللہ نے صاحب لولاک فرمایا۔
صاحب نظرے گو کہ شود محو جمالش
پیداست بہر ذرۂ ایں خاک ہواللہ
صاحب نظر اسے ہی کہو جو اس کے جمال میں محو ہو، اس خاک کے ہر ذرے سے ہواللہ آشکارا ہے۔
اکبرؔ رخ او جلوہ نمودست بہر جا
باشد بہ دل عاشق بے باک ہواللہ
اکبرؔ اس کا رخ ہر جگہ جلوہ فرما ہے، بے خوف ہو کر دل سے ہواللہ کا عاشق ہوجاؤ۔
- کتاب : جذباتِ اکبر (Pg. 8)
- Author :شاہ اکبر داناپوری
- مطبع : آگرہ اخبار پریس آگرہ (1915)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.