باعث_تسکین_دل ہے داستان_اہل_بیت
باعث تسکین دل ہے داستان اہل بیت
ہر مسلماں کا وظیفہ ہے بیان اہل بیت
اشرف مخلوق ہے ہر خاندان اہل بیت
اس لیے افضل ہوئی عالم میں شان اہل بیت
اہل بیت پاک کا میں بھی ہوں اک مدحت سرا
مجھ کو کہتا ہے زمانہ مدح خوان اہل بیت
نونہال گلستان فاطمہ کو کب خزاں
حشر تک پھولے پھلے گا بوستان اہل بیت
یادگار حضرت شاہ شہیداں ہے شفق
ہے فلک پر آج تک نور فشان اہل بیت
آل احمد شمس دیں کے سلسلا کے ساتھ ہوں
میں بھی ہوں من جملۂ وابستگان اہل بیت
اس کی بخشش کو بہت کافی ہے اتنا واسطہ
نام حمزہؔ کا ہوا ہے مدح خوان اہل بیت
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد پانچویں (Pg. 142)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.