Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے صبا جا کے یہ سلطانِ عرب سے کہنا

انور فرخ آبادی

اے صبا جا کے یہ سلطانِ عرب سے کہنا

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    دلچسپ معلومات

    آواز : سکندر شاد قوال۔

    اے صبا جا کے یہ سلطانِ عرب سے کہنا

    چوم کے روضے کی جالی تو ادب سے کہنا

    السلام اے آمنہ بی بی کے پیارے السلام

    السلام اے شاہِ دیں رب کے دلارے السلام

    یہ بھی کہنا یا رسول اللہ کرم فرمایئے

    ہیں پریشاں امتی آقا مدد کو آئیے

    کہتے ہیں رو رو کے سارے غم کے مارے السلام

    السلام اے آمنہ بی بی کے پیارے السلام

    زندگی میں کاش ایسا دور بھی آئے نبی

    پھوٹ آپس میں پڑی ہے جو وہ مٹ جائے نبی

    اور کہیں سب ساتھ میں مل کر ہماے السلام

    السلام اے آمنہ بی بی کے پیارے السلام

    یا محمد یا نبی یا شاہِ بطحا یا رسول

    کیجئے اپنے غلام انورؔ کا یہ تحفہ قبول

    کہتے ہیں سب امتی آقا تمہارے السلام

    السلام اے آمنہ بی بی کے پیارے السلام

    مأخذ :
    • کتاب : Sikandar Shad Qawwal, Part 1 (Pg. 16)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے