صبا مدینے میں مصطفیٰ سے ہم بے_کسوں کا سلام کہنا
صبا مدینے میں مصطفیٰ سے ہم بے کسوں کا سلام کہنا
نہیں ہے کوئی بجز تمہارے ہمارا اتنا پیام کہنا
صبا تو پہلے مدینہ جا کر رسول حق سے سلام کہنا
اگر وہ میرا سلام لے لیں تو وصل کا پھر پیام کہنا
جگہ مدینے میں وہ عطا ہو تمہارے روضے کا سامنا ہو
وہیں پہ رہنے کی آرزو ہے وہیں کا مجھ کو غلام کہنا
میں پا پیادہ ہوں یا محمدؐ سنبھال لیجئے سنبھال لیجئے
بجز تمہارے کسے پکارے تمہارا ادنیٰ غلام کہنا
فدا میں تیرے نثار تجھ پر ترے میں صدقے ترے میں قرباں
جو کچھ گزرتی ہے مجھ پہ حالت صبا نبی سے تمام کہنا
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 134)
- Author : Meraj Ahmed Nizami
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.