Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سراپا رحمت شفیع محشر حجازی دولہا سلام تم پر

واصف القادری نانپاروی

سراپا رحمت شفیع محشر حجازی دولہا سلام تم پر

واصف القادری نانپاروی

MORE BYواصف القادری نانپاروی

    سراپا رحمت شفیع محشر حجازی دولہا سلام تم پر

    کلیدِ جنت قسیمِ کوثر حجازی دولہا سلام تم پر

    فلک پہ قدسی زمیں پر انساں صدف کے موتی چمن کے غنچے

    ادب سے کہتے ہیں سر جھکا کر حجازی دولہا سلام تم پر

    شجر تصدق حجر تصدق ہر ایک لعل وگہر تصدق

    نثار دونوں جہان تم پر حجازی دولہا سلام تم پر

    گلوں کے حیرت نما نظارے یہ آبشار اور حسین دھارے

    فدا ہیں سب نجم وماہ ونیّر حجازی دولہا سلام تم پر

    یہ زلفِ مشکیں یہ روئے تاباں گلابی لب اور چہِ زنخداں

    ہے شب تصدق سحر نچھاور حجازی دولہا سلام تم پر

    خدائی کیا ہے خدا تمہارا مگر غذا نانِ جو کا پارا

    وہ خشت تکیہ چٹائی بستر حجازی دولہا سلام تم پر

    قمر اشارہ سے ہو دو پارہ یدِ کرم سے رواں ہو چشمہ

    سنائیں کلمہ ادب سے پتھر حجازی دولہا سلام تم پر

    وہ دشمنوں کو پیامِ الفت زبانِ شیریں سے درسِ وحدت

    وہ سنگ باری سے زخم سر پر حجازی دولہا سلام تم پر

    مزاج ناساز غیر حالت وہ شب کو اٹھنا پئے عبادت

    وہ کالی کملی میں جسمِ اطہر حجازی دولہا سلام تم پر

    نہ بھولے تم جس کو وقتِ رحلت وہ ناز پر تمہاری امت

    یہ کہہ رہی ہے مرے پیمبر حجازی دولھا سلام تم پر

    بلالو واصفؔ کو در پر اپنے بنالو مفتوں دکھا دو جلوہ

    بہت ہے اب بے قرار و مضطر حجازی دولہا سلام تم پر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے