Font by Mehr Nastaliq Web

سراپا رحمت شفیع_محشر حجازی_دولہا سلام تم پر

واصف القادری نانپاروی

سراپا رحمت شفیع_محشر حجازی_دولہا سلام تم پر

واصف القادری نانپاروی

MORE BYواصف القادری نانپاروی

    سراپا رحمت شفیع محشر حجازی دولہا سلام تم پر

    کلید جنت قسیم کوثر حجازی دولہا سلام تم پر

    فلک پہ قدسی زمیں پر انساں صدف کے موتی چمن کے غنچے

    ادب سے کہتے ہیں سر جھکا کر حجازی دولہا سلام تم پر

    شجر تصدق حجر تصدق ہر ایک لعل و گوہر تصدق

    نثار دونوں جہان تم پر حجازی دولہا سلام تم پر

    گلوں کے حیرت نما نظارے یہ آبشار اور حسین دھارے

    فدا ہیں سب نجم و ماہ و نیر حجازی دولہا سلام تم پر

    یہ زلف مشکیں یہ روئے تاباں گلابی لب اور چہ زنخداں

    ہے شب تصدق سحر نچھاور حجازی دولہا سلام تم پر

    خدائی کیا ہے خدا تمہارا مگر غذا نان جو کا پارا

    وہ خشت تکیہ چٹائی بستر حجازی دولہا سلام تم پر

    قمر اشارہ سے ہو دو پارہ ید کرم سے رواں ہو چشمہ

    سنائیں کلمہ ادب سے پتھر حجازی دولہا سلام تم پر

    وہ دشمنوں کو پیام الفت زبان شیریں سے درس وحدت

    وہ سنگ باری سے زخم سر پر حجازی دولہا سلام تم پر

    مزاج ناساز غیر حالت وہ شب کو اٹھنا پئے عبادت

    وہ کالی کملی میں جسم اطہر حجازی دولہا سلام تم پر

    نہ بھولے تم جس کو وقت رحلت وہ ناز پر تمہاری امت

    یہ کہہ رہی ہے مرے پیمبر حجازی دولہا سلام تم پر

    بلا لو واصفؔ کو در پر اپنے بنا لو مفتوں دکھا دو جلوہ

    بہت ہے اب بے قرار و مضطر حجازی دولہا سلام تم پر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے