Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محمد کا کرم اللہ کی رحمت بن گیا سہرا

انور فرخ آبادی

محمد کا کرم اللہ کی رحمت بن گیا سہرا

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    محمد کا کرم اللہ کی رحمت بن گیا سہرا

    بزرگوں کی دعا سے وجہ راحت بن گیا سہرا

    بحمداللہ سرِ نوشاہ کی زینت بن گیا سہرا

    خدا کے فضل سے پیغام سنت بن گیا سہرا

    کہ دولہا اور دلہن کی محبت بن گیا سہرا

    بہارِ شادمانی آئی ہے اللہ کی رحمت سے

    کھلی ہیں آج ارماں کی کلیاں اس کی قدرت سے

    یہ جلسہ بزم عشرت بن گیا شادی کی برکت سے

    سرِ محفل عزیزوں نے جو دیکھا چشم الفت سے

    تو بھائی کی خوشی بہنوں کی چاہت بن گیا سہرا

    سنو اے دوستوں اک مدھ بھری جھنکار ہے شادی

    مبارک ہو نشاط و عیش کا شہکار ہے شادی

    محبت کا یقیں ہے پیار کا اظہار ہے شادی

    جو والد کی خوشی تو والدہ کا پیار ہے شادی

    سرِ محفل عزیزوں کی مسرت بن گیا سہرا

    سجا دو لہا تو پیار آنے لگا پھولوں کے گجرے کو

    بہاریں دیکھتی ہی رہ گئیں نوشہ کے چہرے کو

    حسیں لڑیوں سے چوما جھوم کر ایک جلوے کو

    سجایا ہم نے یوں الفاظ کے پھولوں سے سہرے کو

    دلہن کی طرح انورؔ خوبصورت بن گیا سہرا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے