Font by Mehr Nastaliq Web

مبارک ہو کہ مفہوم_کرم سمجھا گیا سہرا

انور فرخ آبادی

مبارک ہو کہ مفہوم_کرم سمجھا گیا سہرا

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    مبارک ہو کہ مفہوم کرم سمجھا گیا سہرا

    مثال ابر رحمت زندگی پر چھا گیا سہرا

    ہر اک مہمان کا دل جھوم اٹھا چاہت کی خوشبو سے

    فضائے انجمن کو اس طرح مہکا گیا سہرا

    مبارک تجھ کو اے دولہا دلہن والوں کی خوشنودی

    تری خاطر خوشی کا نور لے کر آ گیا سہرا

    خدا رکھے بہت ہی خوش ہیں ماں باپ اور بہن بھائی

    مبارک ہو عزیزوں کے دلوں کو بھا گیا سہرا

    رہ الفت میں دو دل جیسے پیمان وفا باندھیں

    سر نو شاہ پر اس پیار سے باندھا گیا سہرا

    بہن بہنوئی بھائی بھابی سب محو نظارہ ہیں

    مقام شکر ہے سب کی نظر میں آ گیا سہرا

    پھپھی بھی خوش پھپھا بھی خوش ہیں، خوش ہیں خالہ خالو بھی

    ممانی اور ماموں کے بھی دل کو بھا گیا سہرا

    دمکتا ہے خوشی کے نور سے نو شاہ کا چہرا

    وہ دیکھو چہرۂ نو شاہ سے شرما گیا سہرا

    بلائیں لیں جو نوشہ کی چچی نے اور اماں نے

    تو چاہت کی مہک سے بزم کو مہکا گیا سہرا

    رہیں گے عمر بھر آپس میں دولہا اور دلہن مخلص

    کہ پڑھ کر قل ھو اللہ احد گوندھا گیا سہرا

    دعائیں کیوں نہ دیں دولہا کو رشتہ دار دلہن کے

    کہ تقدیر عروس خوش نما چمکا گیا سہرا

    عزیز و اقربا باراتی اور اہل محلہ کو

    خدا کے فضل و رحمت سے بہت ہی بھا گیا سہرا

    مبارک باد سب احباب دیں نو شاہ کو انورؔ

    یہ اس کا پیار ہے جو پیار سے لکھا گیا سہرا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے