(ابھی دلی دور ہے (ہنوز دہلی دور است
(ابھی دلی دور ہے (ہنوز دہلی دور است
ابھی کام مکمل ہونے میں دیرہے. ابھی منزل حاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ چلنا ہے.
جب کوئی شخص اپنی حیثیت سے بڑی چیزکو حاصل کر نے کی کوشش کرتا ہے، تو اس کہاوت کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کہاوت کا تعلق ایک واقعہ سے ہے جو اس طرح ہے:
غیا ث الدین تغلق ، حضرت نظام الدین اولیا سے یوں تو کچھ کہتا سنتا نہیں تھا لیکن وہ اپنےدل میں ان کے تئیں دشمنی رکھتا تھا۔ لہذا، جب وہ بنگال سے واپس لوٹ رہا تھا تو اس نے اپنے ایک سفیرکے ذریعہ حضرت نظام الدین اولیا کو ایک پیغام ارسال کیا کہ آپ میرے دہلی پہنچنے سے قبل دہلی چھوڑ دیں اوراپنی رہائش گاہ غیا ث پور سے بھی ہاتھ دھو لیں۔ . نظام الدین اولیا کو اس کا یہ پیغام بہت برا محسوس ہوا۔ انہوں نے پیغام کے جواب میں صرف یہ الفاظ کہے۔' بابا ہنوز دہلی دور است' ۔ یعنی ابھی دہلی دور ہے۔ مطلب یہ ہے کہ پہلے وہ دہلی پہنچ جائے تو۔ خدا کی قدرت کہ سلطان غیا ث الدین تغلق ، دہلی کے قریب تو پہنچ گیا، لیکن اس زمین پرقدم رکھنا اس کے نصیب میں نہیں تھا. وہ اپنے محل کے نیچے جو اس کے بیٹے نے اپنے لئےافغان پور میں تعمیر کیا تھا، دب کر مر گیا۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.