Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گریہ وزاری پر اشعار

نالہ فریاد آہ اور زاری

آپ سے ہو سکا سو کر دیکھا

خواجہ میر درد

منت و عاجزی و زاری و آہ

تیرے آگے ہزار کر دیکھا

میر محمد بیدار

اڑ سکیں برسات میں کس طرح جگنو بے شمار

جوش گریہ میں شرر افشاں جو دل اکثر نا ہو

رضا فرنگی محلی

شب مرا شور گریہ سن کے کہا

میں تو اس غل میں سو نہیں سکتا

احسن اللہ خاں بیان

ابھی اے جوش گریہ تو نے یہ سوچا نہیں شاید

محبت کا چمن منت کش شبنم نہیں ہوتا

عزیز وارثی دہلوی

دکھاتا اتنی تو تاثیر گریۂ یعقوب

دیارمصر میں اندھے کنویں ابل جاتے

اسیر لکھنوی

ڈوبی جاتی ہے ناؤ ہستی کی

موج گریہ کا زور ریلا ہے

سلیمان شکوہ گارڈنر

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

متعلقہ موضوعات

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے