अनवारुल्लाह फ़रूक़ी के सूफ़ी उद्धरण
صوفی ذکرِ الٰہی سے کبھی غافل نہیں ہوتا، یادِ الٰہی کو حیات اور غفلت کو موت تصور کرتا ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
فلسفہ و تصوف دونوں میں کسی قسم کا تعلق نہیں، ایک طبقہ جو عبادتِ الٰہی کو ضروری نہیں سمجھتا غلط اندازِ فکر کا حامل ہے، تصوف اس علم کا نام ہے جس میں صرف وہ امور مذکور ہوتے ہیں جو تقرب الی اللہ کے طریقے بتلائیں اور لوازم تصوف ایسے سخت ہیں کہ اہلِ فلسفہ ان کو سن لیں تو گھبرا جائیں، اوائل میں جو اہلِ تصوف تھے وہ زینت اور زرق و برق کو ترک کر کے صرف صوف یعنی کمبل پر قناعت کرتے تھے اس لیے ان کا نام ہی صوفی ہوگیا۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
صوفیانہ شان کی حامل یہ شخصیت اوروں کو راحت پہنچاتے ہوئے خود تکلیف اٹھاتے ہیں، یہ ہم کو صرف صوفیہ کی زندگی میں ہی ملتا ہے کیوں وہ اسباب سے زیادہ مسبب الاسباب پر نظر رکھتے ہیں اور اس حقیقت کا انکشاف وہی شخص کر سکتا ہے جو عارف باللہ ہو۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
بندے میں یہ خوبی اور خصوصیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کہ انسان خدا کے اخلاق و صفات میں کمال حاصل کر لیتا ہے پھر ایسی ہی ذاتِ گرامی کو اصطلاحِ تصوف میں انسانِ کامل کہا جاتا ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere