Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

ग़ुलाम हुसैन साबरी

- 1942 | हैदराबाद, भारत

ग़ुलाम हुसैन साबरी के सूफ़ी उद्धरण

زندگی علم حاصل کرنے میں اور اس پر عمل کرنے میں بسر کرنی چاہیے۔

جو چیز آخرت میں کام نہ آئے وہ دنیا ہے۔

اپنے نفس کو مغلوب اور عاجز کرنا ہی سالکین راہِ حق کا اصل سرمایہ ہے۔

خدا سے خدا کی ہی ذاتِ اقدس کو مانگنا چاہیے اور دونوں جہانوں کی خیریت و عافیت مانگنی چاہیے۔

علم حاصل کرنے والا اگر چھوٹا ہے تو بزرگ ہو جاتا ہے اور اگر فقیر ہو تو تونگر ہو جاتا ہے۔

بندے کو ہمیشہ خدا کے حقوق کو ملحوظ رکھنا چاہیے، راحت و آرام کے زمانہ میں خدا سے بندگی کے تعلق کو مستحکم کرنا چاہیے تاکہ سختی اور تنگی کے زمانہ میں خدا بندے کی دستگیری فرمائے، ایسا نہ ہو کہ اچھے حالات میں خدا کو بھول جائے اور سختی میں اسے یاد کرے۔

مردِ حق شناس وہی ہے جو کسی کا دل نہ دکھائے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

बोलिए