Font by Mehr Nastaliq Web
Mirza Agha Muhammad's Photo'

मिर्ज़ा आग़ा मोहम्मद

1837 - 1915 | जबलपुर, भारत

मिर्ज़ा आग़ा मोहम्मद के सूफ़ी उद्धरण

श्रेणीबद्ध करें

ہمہ دانی کا دعویٰ خودسری اور تکبر میں داخل ہے۔

جب تک ارادہ نہیں کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

نشست اپنے گھر پر رکھنا، کرایہ کا مکان غریب محلہ میں لینا، امرا کی ہمسائیگی میں ضرر ہے اور سڑک پر مت لینا۔

کسی کا عیب مت دیکھنا، اس کی خوبیوں پر نگاہ رکھو۔

کسی کی دنیاوی ثروت پر حسد نہ کرنا چاہیے۔

کسی کا دیکھا دیکھی کام کرنا ذلت کا باعث ہے۔

تمہاری جو برائی کرے اس پر غور کرو۔

ہر کام کے لیے تعین اوقات ضرر ہونا چاہیے، وقت پر کام کرنا قلب کو بار سے سبک دوش کر دیتا ہے۔

سکوت اور کم گوئی اچھوں کا شیوہ ہے۔

کتب بینی اور معلومات سے بہتر اپنے خیال میں ترقی کرنا ہے۔

مبالغہ و لفاظی آدمی کو بے وقعت کر دیتی ہے۔

کسی سے مخالفت نہ رکھنا اور مخالفت اس کے افعال پر اعتراض کرنے سے ہوتی ہے وہ اپنے فعل کا آپ مختار اور جواب دار ہے۔

فاتحہ خوانی سے نسبت قائم رہتی ہے اور نسبت ترقی کرتی ہے۔

دن رات چاہے جہاں جس دوست، ملاقاتی کے یہاں گزارنا مگر سونا اپنے ہی گھر میں۔

حکایت کے ساتھ گفتگو عیب ہے۔

انصاف و حق کے خلاف ہمدردی جائز نہیں۔

دنیا اور دنیاوی امور ایسے ہیں جیسے انسان کی ضرورتوں میں ایک ضرورت بیت الخلا جانے کی بھی ہے۔

کسی کے ساتھ اگر تم سے سلوک ہو جائے اس کا ذکر پھر نہ کرنا۔

جو کام کرو اپنی سمجھ میں اس کا خلاصہ سمجھ لو اور عقل وہ ہے جو موافق حکمِ خدا اور رسول ہو، خلافِ شرع اگر عقل تقاضہ کرے تو سمجھ لو کہ غلطی ہے۔

بزرگانِ دین کے تذکرے ایمان کو جلا دیتے ہیں۔

عیب جوئی اور کسی کا عیب بیان کرنا خود کے لیے بڑا عیب ہے۔

غریبوں کا ساتھ ہمیشہ دینا ان کی جو مدد ہوسکے کرنا۔

دنیاوی نمائش سے حذر رکھنا۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

बोलिए