मोहम्मद अली के सूफ़ी उद्धरण
جس کی ہمت دین کی طرف مصروف ہوتی ہے اس کے تمام کاروبار اس کی برکت سے سر انجام پاتے ہیں۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
خدا کی محبت اس کا ذکر دوام کرنے میں ہے اور اس کا پاک کلام پڑھنا سب سے بڑا ذکر ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
عاجزی صرف اسی کے سامنے کرنی چاہیے جس کی شہنشاہی سے ہم باہر نہیں جا سکتے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
یہ عجب معاملہ ہے کہ آدمی جس کسی سے ڈرتا ہے تو اس سے دور بھاگتا ہے مگر جب خدا سے ڈرتا ہے تو اسی کی طرف لپکتا ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
میں جب صبح کو اٹھتا ہوں تو نہیں جانتا کہ کس نے لقمۂ حلال کھایا ہے اور کس نے حرام لیکن جس کسی کو نیکو کاری اور یادِ خدا میں پاتا ہوں تو اس کے متعلق سمجھتا ہوں کہ اس نے حلال لقمہ کھایا ہے لیکن جس کو بے ہودگی اور بدکاری و غیبت میں مبتلا پاتا ہوں تو خیال کرتا ہوں کہ اس کے پیٹ میں لقمۂ حرام ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere