शाह अब्दुल रहीम रायपूरी के सूफ़ी उद्धरण
خدا اگر بندوں کے ذریعہ روزی دے تو یہ اس کا انعام ہے، اس کو تنخواہ نہ سمجھو۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
دنیا کی عزت اور آخرت کی عزت اس میں ہے کہ فقر و فاقہ پر قناعت کرو اور خدا کے واسطے اس کی اشاعت کرو کہ کسی طرح لوگوں کو پہنچ جائے، دنیا اور اہلِ دنیا اس کے مخالف ہیں۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
دنیا ناپائیدار ہے، نہ یہاں کی خوشی باقی رہتی ہے نہ رنج و غم باقی رہتا ہے، یہاں سب مسافر ہیں، اپنے اپنے وقت پر سب کوچ کرنے والے ہیں۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
دنیا کی نظروں میں شیخ، سید، پٹھان کو شریف سمجھتے ہیں اور تیلی جولاہے کو رذیل لیکن حق تعالیٰ کے یہاں شرافت شیخ سید ہونے پر نہیں بلکہ اس کے اخلاق و اخلاص پر ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
اپنے کنبے والوں اور نزدیکوں اور قریبوں سے بہت محبت اور ادب سے برتاؤ کرو تاکہ کہ ان کے دل میں تمہاری محبت اور زبان پر تمہاری تعریف ہو اور اپنے آپ کو سب سے کم جانو۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
ہر ایک آدمی سے نزم زبانی سے بولو، خاکساری سے رہو، ہر ایک کی خاطر اور تواضع کرو، کسی کو سخت بات نہ کہو، جو تمہیں کوئی سخت بات کہے اس کو ویسا جواب نہ دو، اپنے قصور کو قصور سمجھو، دوسروں کے عیب نہ دیکھو، کسی کی بات کسی سے نہ کہو، کسی کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھو۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
اگر بھوک کی وجہ سے مرنا ہوتا تو بادشاہ نہ مرتے، فقر و فاقہ کی وجہ سے نہ امیر مرتے ہیں نہ فقیر مرتے ہیں، وقت پر سب کی موت ہوتی ہے، یہاں کی حالت یہ ہے کہ راحت و تکلیف سب فانی ہیں، مرنا اپنے وقت پر ہوتا ہے، نہ بادشاہ کو اس کی سلطنت کار آمد ہوسکتی ہے اور نہ فقیر کو اس کا فاقہ۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
خدمت وہی ہے کہ جو نعمت تم کو ملی ہے وہ دوسروں کو پہنچاؤ او اس کی اشاعت کرو۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere