Font by Mehr Nastaliq Web

خوف پر اشعار

خزاں کا خوف تھا جن کو چمن میں

انہیں پھولوں کے چہرے زرد نکل

پرنم الہ آبادی

عاشق جاں نثار کو خوف نہیں ہے مرگ کا

تیری طرف سے اے صنم جور و جفا جو ہو سو ہو

میر محمد بیدار

ہو گیا دام خوف غم سے رہا

جو تمہارا اسیر گیسو ہے

آسی غازیپوری

دل بے تاب سنبھل خوف ہے رسوائی کا

حال دیکھے نا کوئی مضطربانہ تیرا

کیفی حیدرآبادی

ہے کیا خوف عارفؔ کو محشر کے دن

وکالت پے جب پیر مختار ہو

کشن سنگھ عارفؔ

کچھ تو کر خوف خدا دل میں اے ظالم اپنے

دل عشاق کو اس طرح سے برباد نہ کر

بانکے لال

جان کا کچھ خوف جانبازان الفت کو نہیں

آپ دکھلاتے ہیں کیوں تیغ سفاہانی مجھے

صادق لکھنوی

اس کے کوچے میں کہاں کشمکش بیم و رجا

خوف دوزخ بھی نہیں خواہش جنت بھی نہیں

آسی غازیپوری

محبت خوف رسوائی کا باعث بن ہی جاتی ہے

طریق عشق میں اپنوں سے پردا ہو ہی جاتا ہے

مضطر خیرآبادی

خوف بدنامی سے تجھ پاس نہ آئے ورنہ

ہم کئی بار سن اے یار اٹھے اور بیٹھے

عبدالرحمٰن احسان دہلوی

حیران ہے تیرے مذہب سے سب گبرو مسلماں اے احقرؔ

یہ اس کی گلی کا رستہ ہے پر خوف بھی ہے پر خار بھی ہے

احقر بہاری

مرے صیاد کو با وصف اسیری ہے یہ خوف

میں قفس میں بھی بنا لوں گا گلستاں کوئی

حیات وارثی

نہیں آتی قضا مقتل میں خوف تیغ قاتل سے

الٰہی خیر کیوںکر دم تن بسمل سے نکلے گا

ہشم لکھنؤی

جوش جنوں میں داغ جگر میرے بھرے

گلچیں ہمارے باغ کو خوف خزاں نہیں

کوثر خیرآبادی

ہجوم داغ محبت میں لالہ زار ہوں میں

خزاں کا خوف نہیں جسکو وہ بہار ہوں، میں

نجیب لکھنوی

خوبرو خود آ ملے جب پھر کسی کا خوف کیا

یہ وہ جادو ہے جسے تسخیر کی حاجت نہیں

کشن سنگھ عارفؔ

گوڑھ ظلمات اندھیر غباراں راہ نے خوف خطر دے ہو

آب حیات منور چشمے سائے زلف عنبر دے ہو

سلطان باہو

کوچۂ جاناں میں جانا ہے محال

خوف ہے اس سنگ دل خونخوار سے

کشن سنگھ عارفؔ

بندہ قصوروار ہے خالق مرا غفور

اب خوف دل میں بھلا ہم کبھو کریں

عطا حسین فانی

بادہ خوار تم کو کیا خورشید محشر کا ہے خوف

چھا رہا ہے ابر رحمت شامیانے کی طرح

امیر مینائی

آتش دوزخ کا ہم تر دامنوں کو کیا ہے خوف

واعظا جلتی نہیں ہے ہیزم تر آگ میں

شاہ نصیر

اک چہرے سے پیار کروں میں اک سے خوف لگے ہے مجھ کو

اک چہرہ اک آئینہ ہے اک چہرہ پتھر لگتا ہے

واصف علی واصف

نہ نشاط وصال نہ ہجر کا غم نہ خیال بہار نہ خوف خزاں

نہ سقر کا خطر ہے نہ شوق ارم نہ ستم سے حذر نہ کرم سے غرض

بیدم شاہ وارثی

جو مرنے سے موئے پہلے انہیں کیا خوف دوزخ کا

دل اپنا نار ہجرت سے جلا لے جس کا جی چاہے

کشن سنگھ عارفؔ

ارادہ آج بے خوف و خطر ہے ان کی محفل کا

محبت میں کوئی دیکھے تو یہ دیوانہ پن اپنا

حسرت موہانی

گلزار میں دنیا کے ہوں جو نخل بھچنپا

خواہش نہ ثمر کی نہ میاں خوف قہر کا

خواجہ رکن الدین عشقؔ

متعلقہ موضوعات

بولیے