Font by Mehr Nastaliq Web

अली तिरमीज़ी के सूफ़ी उद्धरण

مرید کو چاہیے کہ بغیر ذکرِ الٰہی یا عبادتِ خدا کے کسی دوسری بات کی طرف التفات نہ کرے اور نہ عام لوگوں کی باتوں کی پرواہ کرے۔

لازم ہے کہ پیرِ طریقت وہ ہو جو جملہ احوال و اقوال میں حضرت محمد رسول اللہ کے طریق اور سنت سے ذرا بھر تجاوز نہ کرے اور جزوی اور کلی امور میں اتباع کو اپنا شعار بنائے۔

سالک اور صوفی کو سلسلۂ درویشی میں بہت سی آزمائشوں اور امتحانوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

سالک کو فنِ تصوف میں تمام کوششیں محض رضائے الٰہی کے حصول کی خاطر کرنی لازم ہیں۔

فقیر اسے کہتے ہیں جو اپنے ظاہر و باطن کو آراستہ کرے۔

فن تصوف و سلوک مین رابطۂ شیخ ضروری ہے یعنی یا تو خود حاضری دے یا خط و کتابت کا سلسلہ جاری رکھے۔

کشف اس کو کہتے ہیں کہ عام لوگ جس چیز کو نہیں دیکھ سکتے اہل اللہ کو اپنے باطن کی صفائی کی بدولت دل کی آنکھوں سے نظر آ جاتی ہے۔

علم تصوف کے حصول میں پوری پوری کوشش کرو، یہاں تک کہ خدا کی ذات اور صفات کے عارفِکامل بن جاؤ۔

درویشی کی غایت یہی ہے کہ عبادت، ریاضت، زہد و تقویٰ اور حسنِ اخلاق کو اپنا وظیفۂ حیات سمجھا جائے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

बोलिए