Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

आसरार-उल-हक़ ख़ान नक़्शबंदी

1949 - 1997 | आज़मगढ़, भारत

आसरार-उल-हक़ ख़ान नक़्शबंदी के सूफ़ी उद्धरण

श्रेणीबद्ध करें

اصل ذکر ذکرِ قلبی ہے، ذکر لسانی نہیں۔

تبلیغ و ارشاد کے کام میں حکمت اور حسن تخاطب کا خاص خیال رکھیں۔

نمونۂ عمل بنو۔ محنت و مجاہدے کے ساتھ سلسلے کے معمولات کو پابندیِ اوقات کے ساتھ پورا کرتے رہو، لوگ تم کو دیکھ کر پہچانیں گے کہ تمہارے پیر کیسے ہیں، اگر تم نیک رہو گے تو لوگ جانیں گے کہ تمہارے پیر بھی نیک اور صالح ہیں۔

اے میرے بھائی! تمہیں جودولت خدا نے دی ہے اس کی قدر کرو کیوں کہ ہر کس و ناکس کو یہ دولت نہیں ملتی ہے، لہٰذا ایسا بنو جیسا کہ کہا گیا ہے۔

تمنا کا ہی نام دعا ہے۔

خدا سے سچی محبت کا مفہوم ہے کہ ہمیشہ وہی کام کرے جس سے اس کا آقا اس کا مولیٰ اور عادل و مہربان رب راضی ہو جائے۔

اپنے نفس کو قابو میں رکھو۔

جب یہ یقین ہے کہ وہی سب سے بڑا محسن ہے تو چاہیے کہ اس سے ڈریں اور اسی سے سچی محبت کریں۔

ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ جو کچھ جانتا ہے کوشش کرے کہ دوسرے بھائی بھی جان سکیں۔

ڈرنے یا خدا سے خوف کا مفہوم ہے کہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے کہ اس کا محسن اس کا محبوب، اس کا کرم فرما اس سے روٹھ جائے۔

لوگو! تم خواتین کے معاملے میں خدا ڈرو۔

شیطان اولادِ آدم کا کھلا ہوا ازلی دشمن ہے۔

طریقت بھی شریعت ہی کا ایک جز ہے۔

جس طرح جسم کو مادی غذا کی ضرورت ہوتی ہے، ٹھیک اسی طرح روح کو روحانی غذا کی ضرورت ہوتی ہے، روحانی تسکین ہی اصل سکون اور تسکین کا باعث ہوتی ہے۔

خدا کی محبت تمام بھلائیوں کی جڑ ہے اور اس کا خوف تمام برائیوں سے بچنے کی بہترین ڈھال ہے۔

انسان پر سب سے بڑا احسان اس کے خدا کا ہے، سو انسان کو چاہیے کہ اس کے احسانات کو بہت یاد کرے اور شکر بجا لائے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

बोलिए