اسرارالحق خاں نقشبندی کے صوفی اقوال
نمونۂ عمل بنو۔ محنت و مجاہدے کے ساتھ سلسلے کے معمولات کو پابندیِ اوقات کے ساتھ پورا کرتے رہو، لوگ تم کو دیکھ کر پہچانیں گے کہ تمہارے پیر کیسے ہیں، اگر تم نیک رہو گے تو لوگ جانیں گے کہ تمہارے پیر بھی نیک اور صالح ہیں۔
اے میرے بھائی! تمہیں جودولت خدا نے دی ہے اس کی قدر کرو کیوں کہ ہر کس و ناکس کو یہ دولت نہیں ملتی ہے، لہٰذا ایسا بنو جیسا کہ کہا گیا ہے۔
خدا سے سچی محبت کا مفہوم ہے کہ ہمیشہ وہی کام کرے جس سے اس کا آقا اس کا مولیٰ اور عادل و مہربان رب راضی ہو جائے۔
جب یہ یقین ہے کہ وہی سب سے بڑا محسن ہے تو چاہیے کہ اس سے ڈریں اور اسی سے سچی محبت کریں۔
ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ جو کچھ جانتا ہے کوشش کرے کہ دوسرے بھائی بھی جان سکیں۔
ڈرنے یا خدا سے خوف کا مفہوم ہے کہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے کہ اس کا محسن اس کا محبوب، اس کا کرم فرما اس سے روٹھ جائے۔
جس طرح جسم کو مادی غذا کی ضرورت ہوتی ہے، ٹھیک اسی طرح روح کو روحانی غذا کی ضرورت ہوتی ہے، روحانی تسکین ہی اصل سکون اور تسکین کا باعث ہوتی ہے۔
خدا کی محبت تمام بھلائیوں کی جڑ ہے اور اس کا خوف تمام برائیوں سے بچنے کی بہترین ڈھال ہے۔
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere