Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

बिश्र हाफ़ी

769 - 841 | बग़दाद, इराक़

बिश्र हाफ़ी

सूफ़ी उद्धरण 17

قناعت انسان کو دنیا میں عزت دیتی ہے اور یہ چاہنا کہ لوگ ہمیں بڑا سمجھیں، دنیا کی محبت کی نشانی ہے۔

  • शेयर कीजिए

جو دنیاوی عزت کا خواہاں ہو اسے تین چیزوں سے بچنا چاہیے۔

اپنی حاجت مخلوق کے سامنے ظاہر کرنا، دوسروں کی خطائیں ڈھونڈنا اور دوسروں کے مہمانوں کے ساتھ گھلنا ملنا۔

  • शेयर कीजिए

غم ایک بادشاہ ہے جو جب کہیں آ کر ٹھہرتا ہے تو اپنے ساتھ کسی اور کو وہاں رہنے نہیں دیتا۔

  • शेयर कीजिए

تین کام بہت مشکل ہیں۔

(۱) فقیری میں سخاوت کرنا۔

(۲) خوف کی حالت میں سچ بولنا۔

(۳) تنہائی میں پرہیزگاری اختیار کرنا۔

  • शेयर कीजिए

پانی جتنا بہتا رہتا ہے صاف رہتا ہے مگر رک جائے تو گندہ ہو کر کیچڑ بن جاتا ہے۔

  • शेयर कीजिए

Recitation

बोलिए