बिश्र हाफ़ी के सूफ़ी उद्धरण


پانی جتنا بہتا رہتا ہے صاف رہتا ہے مگر رک جائے تو گندہ ہو کر کیچڑ بن جاتا ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया

قناعت انسان کو دنیا میں عزت دیتی ہے اور یہ چاہنا کہ لوگ ہمیں بڑا سمجھیں، دنیا کی محبت کی نشانی ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया

غم ایک بادشاہ ہے جو جب کہیں آ کر ٹھہرتا ہے تو اپنے ساتھ کسی اور کو وہاں رہنے نہیں دیتا۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया

جو دنیاوی عزت کا خواہاں ہو اسے تین چیزوں سے بچنا چاہیے۔
اپنی حاجت مخلوق کے سامنے ظاہر کرنا، دوسروں کی خطائیں ڈھونڈنا اور دوسروں کے مہمانوں کے ساتھ گھلنا ملنا۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया

تین کام بہت مشکل ہیں۔
(۱) فقیری میں سخاوت کرنا۔
(۲) خوف کی حالت میں سچ بولنا۔
(۳) تنہائی میں پرہیزگاری اختیار کرنا۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया

اگر بولنا تجھے بھاتا ہے تو خاموش رہ اور اگر خاموشی تجھے محبوب ہے تو بول۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया

جب تک بندہ اپنے ناپاک نفس کے گرد فولادی دیوار نہ کھڑی کرے، وہ عبادت کی لذت نہیں چکھ سکتا۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया

جو دنیا کی لذتوں کا چاہنے والا ہو، اسے آسمانی مقام کی نعمتوں سے محرومی ہوتی ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया

جو شخص اپنی عبادت کی مٹھاس چکھنا چاہتا ہے، اسے اپنے خیالات کو پاک رکھنا چاہیے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया

میں کبھی دنیاوی لوگوں کی محفل میں بیٹھنا پسند نہ کروں اور وہ بھی میری صحبت میں بیٹھنا پسند نہ کرتے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया

بہت سردی کے دن کسی نے بشر حافی کو کپڑے اتار کر کانپتے ہوئے دیکھا اور پوچھا کہ اتنے کم کیوں پہنے ہو؟
آپ نے کہا کہ میں غریبوں اور ان کی حالت کو یاد کرتا ہوں اور میرے پاس کچھ دینے کو نہیں، اس لیے میں نے چاہا کہ ان کی طرح سردی سہوں‘‘
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया

صرف وہی بندے خدا کے منتخب خادم ہوتے ہیں جنہیں عرفانِ الٰہی حاصل ہوتا ہے، یہ بہترین روحیں ہیں جنہیں سوائے خدا کے کوئی نہیں جانتا اور نہ کوئی عزت دیتا ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया


یقین کی سب سے بڑی منزل صبر کے ساتھ تنگ دستی سہنا ہے جو زندگی بھر اور قبر تک قائم رہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया


aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere