Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

मख़दूम हसन अली

1730 - 1809 | पटना, भारत

मख़दूम हसन अली के सूफ़ी उद्धरण

श्रेणीबद्ध करें

وقت کو غنیمت سمجھتے ہوئے جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ آخرت کی تیاری کریں ورنہ اس راہ میں ڈاکو بہت ہیں اور اکثر ہمراہ ہو جاتے ہیں۔

جو کچھ خدا کی طرف سے عطا ہو وہی اچھا ہے۔

ایک مجرد آدمی ہی جانتا ہے کہ تجرد میں زندگی گزارنا کتنا مشکل ہے۔

جب خود کو پیر کی غلامی میں لے آئے تو پھر اس دستگیر کو پیشِ نظر رکھیں جو آپ کے ساتھ ساتھ ہے۔

کہنے والے بہت ہیں اور کرنے والے نایاب۔

فقیر کو اگر دونوں جہاں سے نواز دیں تب بھی وہ فقیر ہی رہے گا۔

دوسروں کے علاج کی فکر کرنے کی بجائے اپنے علاج کی فکر کریں۔

آب و دانہ جہاں لے جائے، اس میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔

بھائی! دین اور دنیا سے بالا تر ہوکر قدم اٹھانا چاہیے اور ہستی و نیستی سے اوپر اٹھ کر دوسرا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

بھائی! عبادت قرب کا سبب نہیں ہے اور گناہ دوری کی وجہ نہیں ہے۔

اگر غلطی سے کسی پر نگاہ پڑ جائے تو دوسری بار اس پر نظر نہیں کرنی چاہیے۔

جس کا کوئی پرسانِ حال نہ ہو اس پر خدا نگاہِ کرم کرتا ہے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

बोलिए