सय्यदना मोहम्मद क़ादरी के सूफ़ी उद्धरण
ہر شئے اپنے مرکز کی طرف لوٹتی ہے، اگر چہ وہ کتنا ہی بلند کیوں نہ ہو جائے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
ریاضت و مجاہدہ ہی ظہورِ کشف و کرامات کے باعث ہیں لیکن راہِ خدا محنت و مشقت سے خالی نہیں، اس راستہ میں قدم مردانہ وار رکھنا چاہیے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
نادانوں اور کم ظرفوں کے حال پر رحم کرنا چاہیے، ایسوں کے ساتھ مہربانی کرنی، معصیت کو دعوت دینی ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
خدا نے حضرت آدم کی اولاد کو عبادت اور مخالفتِ نفس کے لیے پیدا فرمایا ہے، اس لیے طالب کو معشوقِ حقیقی کے عشق و طلب کے سوا کسی طرف متوجہ نہ ہونا چاہیے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
بغیر اکتسابِ علوم قرآن و حدیث راہِ طریقت کے اہم کاموں میں دخل دینا بدعت ہے اور ایسی خودی انسان کو چاہِ ضلالت میں گرا دیتی ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
اگر چہ مرنے کے بعد روح عبادت کے لیے مکلف نہیں ہے مگر اس لیے قبروں پر مجلسِ سرود کا ہونا اور وہاں عام عورتوں کا جانا درست نہیں۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere