آنند رام مخلصؔ کا تعارف
آپ کا لقب رائے رایان تھا، 1107ھ یا 1111ھ میں سیال کوٹ میں پیدا ہوئے، مرزا عبدالقادر بیدلؔ کے شاگردوں میں سے تھے، 1132ھ میں وفات ہوئی، آپ کو قطب الدین بختیار کاکی، خواجہ نظام الدین اؤلیا اور شاہ بدیع الدین مدار سے کافی عقیدت تھی، ان کے مزارات پر آپ کی اکثر آمد و رفت ہوا کرتی تھی، بدائع دقائع، رقعات مخلص، پری خانہ، چمنستان، مرآۃ الاصلاح، ہنگامۂ عشق، کارنامۂ عشق، گلدستۂ اسرار، دیوان اشعار مخلص، راحت الافراس اور بیاض مخلص وغیرہ ان کی اہم تصنیفات ہیں۔