برندابن داس خوشگوؔ کا تعارف
آپ ایک خوش فکر شاعر تھے، مرزا عبدالقادر بیدلؔ کے شاگردوں میں سے تھے، آپ نے محمد افضل سرخوشؔ کی بھی شاگردی اختیار کی تھی، خوش گو تخلص ان کے نام سے ہی اخذ کیا ہے، نوکری پیشہ تھے لیکن لباسِ دنیا کو ترک کر کے فقر کی طرف مائل ہوئے، کچھ اوقات پٹنہ میں تو کچھ اوقات بنارس میں گزارے، ان کی پیدائش 1137ء سے 1147ء کے درمیان ہوئی تھی، وفات پٹنہ میں 1170ء میں ہوئی، کہا جاتا ہے کہ یہ صاحبِ دیوان شاعر تھے مگر اس کا اب تک پتہ نہیں چل پایا ہے، ’’سفینۂ خوشگو‘‘ ان کی مشہور تصنیف ہے جو تین دفتروں پر مشتمل ہے۔