Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

حرماں خیرآبادی

خیرآباد, بھارت

حرماں خیرآبادی کا تعارف

تخلص : 'حرماں'

اصلی نام : سعیدالنسا

پیدائش :خیرآباد, اتر پردیش

وفات : اتر پردیش, بھارت

رشتہ داروں : فضل حق خیرآبادی (والد), مضطر خیرآبادی (والدہ)

خیرآباد کے ادبی چمن کی آبیاری کرنے والے اور اس میں طرح طرح کے گل اور بولے کھلانے والے علامہ فضل حق خیرآبادی کے خاندان کو یہ شرف حاصل ہے کہ خیرآباد کی سب سے پہلی خاتون شاعرہ آپ کے خاندان سے ہوئیں، حرماں خیرآبادی کا نام سعیدالنسا تھا، آپ علامہ فضل حق خیرآبادی کی صاحبزادی اور مضطر خیرآبادی کی والدۂ گرامی تھیں، آپ بڑی عالمہ اور فاضلہ تھیں، آپ اچھی شاعرہ تھیں، آپ اردو، فارسی کے علاوہ ہندی زبان کی بہترین جانکار تھیں اور تینوں زبان میں شاعری کرتی تھی، آپ کی علمی لیاقت کا حال یہ تھا کہ آپ کے بھائی مولانا عبدالحق کو یہ کہنا پڑا کہ ’’اچھا ہوا سعیدالنسا بہن ہوئی، بھائی نہ ہوئیں ورنہ ان کے سامنے ہمیں کون پوچھتا‘‘ باغیٔ ہندوستان کے مصنف عبدالشاہد شروانی نے آپ کا کچھ نمونۂ کلام اپنی کتاب میں دیا ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے