Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

جھمن ناتھ

دہلی, بھارت

اٹھارہویں صدی کے ممتاز اردو شاعر تھے، وہ دہلی کی کلاسیکی شعری روایت سے وابستہ تھے اور خواجہ میر درد کے شاگرد ہونے کے باعث ان کے کلام میں سادگی، سوز، تصوف اور وارفتگی کی دل آویز جھلک نمایاں نظر آتی ہے۔

جھمن ناتھ کا تعارف

تخلص : 'جھمن'

اصلی نام : جھمن ناتھ

رشتہ داروں : خواجہ میر درد (مرشد)

جھمن اٹھارہویں صدی کے ان خوش ذوق شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے دہلی کی کلاسیکی شعری روایت میں اپنا ایک نمایاں مقام پیدا کیا، ان کا اصل نام جھمن ناتھ تھا اور شعر و سخن کی دنیا میں جھمن کے تخلص سے معروف ہوئے، وہ قوماً کایستھ تھے اور ان کا تعلق علم و ادب کے اس ماحول سے تھا جس نے دہلی کو اردو زبان و ادب کا مرکز بنا رکھا تھا، جھمن کی ادبی شخصیت کو جلا بخشنے میں سب سے اہم کردار خواجہ میر درد کی شاگردی نے ادا کیا، خواجہ میر درد کے فیضانِ صحبت نے ان کے ذوقِ شاعری کو نکھارا اور ان کے کلام میں سادگی، سوز، وارفتگی اور تصوف کے لطیف عناصر پیدا کیے۔

Recitation

بولیے